لندن،کرک اگین رپورٹ
ایک جانب پاکستانی سپر اسٹار شان مسعود انگلش کائونٹی میں ڈبل سنچری پر ڈبل سنچری کررہے تھے،مسلسل 3 ماہ ٹاپ اسکورر بنے،ڈتربی شائر کے لئے ٹی 20 بلاسٹ میںبھی انہوں نے رنزکے انبار لگادیئے۔شان مسعود کو دورہ سری لنکا کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔معاملہ وہی ہے کہ وہ ڈریسنگ روم تک رہے،انہیں پہلا میچ نہیں کھلایا گیا۔آج اگر وہ انگلینڈ میں ہوتے تو شاید چتشور پجارا کی جگہ لارڈز میں داخل ہورہے ہوتے۔
پاکستان کی آخری دورہ سری لنکامیں ریکارڈفتح،شان مسعود،یاسر شاہ کاکیا کردار
ہوم آف کرکٹ لارڈز میں جاری کائونٹی میچ میں سسیکس کے لئے کھیلنے والے بھارتی بیٹر چتشور پجارا نے تاریخی ڈبل سنچری اسکور کی۔وہ اس وقت کپتانی بھی کررہے ہیں۔وہ مڈل سیکس کے خلاف 231 رنزبناکر آئوٹ ہوئے،ان کی ٹیم 523 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئی۔جواب میں مڈل سیکس نے بناکسی نقصان کے 103 اسکور بنالئے ہیں۔
سسیکس کائونٹی کے لئے پاکستانی بیٹر محمد رضوان بھی کھیل رہے تھے،وہ بھی قومی ٹیم کی مصروفیات کے سبب کائونٹی چھوڑ آئے تھے۔