لندن،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
نیوزی لینڈکو انگلینڈ میں لینے کے دینے پڑگئے،یہ گھر کے بھیدی کا وار تھا یا پھر تجربہ کار پیسرز کی واپسی،ویسے انگلش میدانوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے آغاز کی کہانی۔اکثر ایسا ہوبھی جاتا ہے،بہر حال جو بھی ہوا ہے،کیویز گرنا شروع ہوگئے ہیں۔
لارڈز ٹیسٹ میں نئی سیریز کی شروعات ہیں،پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا،۔انگلینڈ نے میتھیو پوٹس کو ٹیسٹ کیپ دی،ادھر نیوزی لینڈ نے اپنے دستے میں اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولٹ کو بھی ڈالا۔
کینگروز آئی لینڈ میں اترگئے،سری لنکا کو ایشیا کپ کی ڈھارس
کیوی اننگ کا آغاز نہایت ہی خوفناک تھا،اس کی آدھی ٹیم صرف27 رنز پر پویلین لوٹ گئی،اس کے لئے 18 اوورز کھیل ڈالے۔ٹام لیتھم،ول ینگ 1،1،کین ولیمسن 2 اور ڈیون کونوے 3 رنزکے مہمان بنے،پھر ڈیرل مچل بھی 13 رنزبناکر ہمت ہارگئے۔ اب ٹام بلنڈل اور گرینڈی ڈی ہوم مزاحمت کررہے تھے۔36 کے مجموعہ پر ٹام بلنڈل بھی ہمت ہارگئے۔وہ14 رنزبناسکے۔یہ چھٹی وکٹ گری تھی۔
لارڈزٹیسٹ،ٹکٹوں کو آگ،خالی سیٹوں کی شرمندگی،2 پلیئرز ان فٹ،دیگر نیوز
ڈراپ ہونے کے بعد واپسی کرنے والے تجربہ کار پیسر جمی اینڈرسن کا اسپیل دیدنی تھا،انہوں نے 7 اوورز میں سے 6 میڈن کئے۔صرف 4 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔دوسرے تباہ کن بائولر ڈیبیو پلیئر میتھیو پوٹس تھے،جنہوں نے ابتدائی 7 اوورز میں 6 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آئوٹ کردیئے۔آخری اطلاعات تک لنچ پر بلیک کیپس نے 6 وکٹ پر 39 رنزبنالئے تھے۔
کیویز کے لئے گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے والی بات ہیڈ کوچ برینڈن م،یک کولم ہیں،جو انگلینڈ کے نئے ہیڈ کوچ بنے ہیں۔