| | | | | |

کینگروز آئی لینڈ میں اترگئے،سری لنکا کو ایشیا کپ کی ڈھارس

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

کینگروز آئی لینڈ میں اترگئے،سری لنکا کو ایشیا کپ کی ڈھارس۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نہایت آسانی کے ساتھ سری لنکا پہنچ گئی،سوال ہوا،نہ جواب مانگا گیا،مللکی خراب حالات کے باوجود کینگروز کے آئی لینڈرز میں اترنے کے بعد سری لنکا حکومت اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے خیال بد دیا ہے،ایشیا کپ شیڈول کے مطابق اپنے ملک میں کروانے کا عزم کیا ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں امپائرز نے بھارتی ٹیم کو گرائونڈ چھوڑنے کا کیوں کہا

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی 20،ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لئے بدھ کی شام کولمبو پہنچ گئی ہے،حکام کے مطابق اس سیریز کے کامیاب انعقاد سے ایشیا کپ کی میزبانی آسان ہوگی،اس سے مدد ملے گی،ویسے بھی ایشیا کپ سے سری لنکا کو 6 ملین ڈالرز کے قریب منافع ہوگا جو موجودہ ملکی حالات میں سازگار رہے گا۔

ایشیا کپ سے قبل پاکستان نے بھی سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں،اس کے بعد ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہے،پاکستان نے24 اگست سے کروانے کی درخواست کررکھی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *