| | | | |

لاہور،آسٹریلیا کا بھی پاکستان کو 24 برس قبل جتنا ہدف

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

لاہور،آسٹریلیا کا بھی پاکستان کو 24 برس قبل جتنا ہدف

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کے لئے314 رنز کا ہدف دے دیا۔اچھے آغاز کے باوجود مہمان ٹیم آخری 20 اوورز میں اس طرح کھیل نہ سکی جس کا امکان تھا۔مڈل آ رڈر میں گرنے والی 2 وکٹوں سے کینگروز دھیمے پڑگئے۔ایک موقع پر آسٹریلیا 30 اوورز سے قبل200اسکور کرگیا تھا۔

ٹریوس ہیڈ کے 101 اور ایرون فنچ کے 23 پر جانے کے بعد  مکڈرموٹ نے 55 کی اننگ کھیلی۔ان کے جاتے ہی مارنوس لبوشین 25 اور سٹائرس 26 کرکے چلے گئے۔

کیری 4 کرسکے ۔اس کے بعد کیمرون گرین نے دھواں دھار بلے بازی کی

ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود کو 2 وکٹ کے لئے 59 کی مار پڑی۔حارث نے 2 وکٹ کے لئے 44 اسکور دئیے۔

آسٹریلیا نے 7 وکٹ پر 313اسکور بنائے۔اب سے 24 برس قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو 316 کا ہدف دیا تھا جو اس نے بنالیا تھا۔اس طرح اس بار کینگروز اس کے قریب آئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *