لاہور،کرک اگین رپورٹ
لاہور میں فیصلہ کن جنگ،کپتان کے حریف کے تمام پتے ظاہر،ٹیم سامنے آگئی۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جیتنے اور تاریخی سیریز اپنے نام کرنے کے لئے تمام پتے شو کردیئے ہیں۔اس طرح پاکستان کے حریف کپتان نے فائنل جنگ کے لئے تمام پتے ظاہر کردیئے۔
کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ لاہور میں ہماری وہی ٹیم میدان میں اترے گی،جس نے کراچی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔اس طرح آسٹریلیا ٹیم نے اپنے اس فیصلہ سے یہ ظاہر کیا ہے کہ لاہور میں تیار ہونے والی نئی پچ اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے۔
آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ 2 اسپنرز اور 3 پیسرز کے ساتھ کھیلا تھا۔اس کا مطلب یہ بھی ہوا کہ ٹیم میں ایشز کے ہیرو بولینڈ کی بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔
کراچی ٹیسٹ کے بعد جب آسٹریلیا نے دورہ پاکستان چھوڑنے کی دھمکی دی
مچل سٹارک کو ریورس سوئنگ کے لئے ایک بار پھر قابال اعتماد جانا گیا ہے۔پیٹ کمنز خود بھی ہیں۔ساتھ میں کیمرون گرین ہونگے۔اسپنرز میں مچل سوپیسن اور نیتھن لائن اسپن اٹیک بنیں گے۔
پیٹ کمنز کے اس اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی واضح ہوا ہے کہ پیسر ورلڈ نمبر 10 بائولر جوش ہیزل ووڈ کے لئے بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔
آسٹریلیا کے کپتان نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی فرق نہیں ہے۔کراچی اور لاہور کی پچ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ہم 11 کھلاڑی آنے والے ٹیسٹ کے لئے پرجوش اور تیار ہیں۔