لاہور،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بیٹھ گئی،آخری 7 وکٹیں 20 رنزکے اندر اڑگئیں۔آخری 5 وکٹیں 4 اسکور کرسکیں،بابر اعظم جو وکٹ پر موجود تھے،فائٹنگ کرنے کی بجائے دائیں بائیں ہوتے گئے۔نتیجہ میں 268 پر اننگ تمام ہوئی۔123 رنزکا بڑا خسارہ ہوا ہے۔مچل سٹارک نے 4 اور پیٹ کمنز نے 5 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا نے کھیل ختم ہونے تک بناکسی نقصان کے 11 اسکور بنالئے۔برتری 134 رنزکی کرلی۔مزید تفصیلات اس خبر کے آخر میں ہیں۔
آسٹریلیا کے متعدد کھلاڑی آئی پی ایل 2022 کے ہاف درجن میچز کے قریب نہیں کھیلیں گے۔پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلین ٹیم کی مصروفیات موجود ہیں۔یہ بھی اپنی جگہ اہم بات ہے کہ تمام وہ کھلاڑی جو آئی پی ایل کھلیں گے،وہ پاکستان میں محدود اووز کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔پھر بھی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے پہلے 5 میچز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ان کے ساتھ سابق ٹیسٹ کپتان ایرون فنچ بھی اتنے ہی میچز نہیں کھیلیں گے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شروع میں مشکلات پیش آئیں گی۔انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی نے بھی پہلا میچ کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔
ادھر سنچورین میں جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن ایک روزہ میچ شروع ہوگیا ہے۔پروٹیز ٹیم دس اوورز میں ایک وکٹ پر 58 اسکور کرچکی ہے۔پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔اس نے اب تک اوورز میں رنزبنالئے ہیں۔سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
لاہور ٹیسٹ،لنچ تک آسٹریلیامایوس،اظہر علی نے افتخار کو کرسی بنالیا
کرکٹ کے حوالہ سے ایک اور خبر یہ ہے کہ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔آل رائونڈرز کی لسٹ میں بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم پہلے،بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ایک اور پاکستانی فخرزمان 9 ویں نمبر پر ہیں۔ایک روز بائولنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں۔ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی نہیں ہے۔
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین پاکستان میں ناکامی کے باوجود پہلی پوزیشن پر ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم 3 درجہ ترقی کر کے 5 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ویرات کوہلی ٹاپ 10 سے باہر کے دروازے پر ہیں۔ان کا 9 واں نمبر ہے۔
جنوبی افریقا کے کھلاڑی زبیر حمزہ کا اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقا نے تصدیق کی ہے کہ اس سال جنوری میں ان کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جو مثبت آیا ہے،انہیں عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہےآئی سی سی اس حوالہ سے جلد ہی اعلان کرے گی۔
لاہور ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز دبائو میں آگئے۔اوپر تلے گرنے والی 3 وکٹوں نے ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔کپتان بابر اعظم ڈٹ کر کھڑے تھے لیکن بزدلی نمایاں ہوئی۔بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلا سیشن اچھا گزارا،اس کے بعد سیٹ بیٹرز نے چونکہ ٹیم کے لئے کھیلنے کی کوئی کوشش نہیں کی،اس لئے ٹیم کی وکٹیں گرتے ہی حالات خراب ہوگئے ہیں۔
پاکستان نے 248 سے 268 رنز تک جاتے7 وکٹیں ہاتھوں میں دے دی ہیں۔اتفاق یہ بھی ہے کہ فواد عالم 13 اور محمد رضوان 1 کرکے مچل سٹارک کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔اس کے بعد ساجد خان بھی 6 کر کے مچل سٹارک کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔حسن علی اور نعمان علی بھی صفر پر گئے۔ان سے قبل اظہر علی پیٹ کمنز کے ہاتھوں 78 کرکے کیچ ہوئے،بائولر بھی وہی تھے۔عبد الللہ شفیق 81 کر گئے تھے۔بابر اعظم 63 رنزکے ساتھ فائٹ کررہے تھے ۔وہ بھی 67 پر آئوٹ ہوگئے۔نسیم شاہ بھی صفر پر گئے۔پاکستان نے 116 اوورز5 بالوں میں 10 وکٹ پر 268 اسکور کئے۔123 کا خسارہ ہے۔ایک موقع پر پاکستان کا ایک وکٹ پر 170 اسکور تھا۔پیٹ کمنز نے 56 رنز دے کر 5 اور مچل سٹارک نے 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں ۔پاکستانی ٹیم شدید دبائو میں کھیل رہی تھی۔آخری 5 وکٹیں اسکور میں صرف 4 رنزکا اضافہ کرسکیں۔آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں 3 اوورز میں بناکسی نقصان کے 11 اسکور بنالئے تھے۔
لاہور میں تیسرے روز کے کھیل کی بددیانتی یہ تھی کہ پہلے سیشن کا آخری گھنٹہ اور دوسرے سیشن کا پہلا گھنٹہ نہایت سلو اور خود غرضی پر کھیلا گیا ہے۔