لاہور،کرک اگین رپورٹ
لاہور ٹیسٹ کے تیسے روز کھانے کے وقفہ سے ایک اوور قبل سٹیون سمتھ نے ایک اور کیچ ڈراپ کردیا،لیگ اسپنر مچل سویپسن کی بال پر سلپ میں کھڑے سٹیون سمتھ اظہر علی کا آتا کیچ نہ دیکھ سکے،اس طرح پاکستان مسائل سے بچ گیا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف وکٹ کے حصول میں پریشان ہے،اننگ کا دوسرا ریویو بھی ضائع کرچکی ہے،بال پچ ہونے کے بعد اتنی دور تھی کہ بائولر مچل سٹارک نہایت مایوس سے ہوگئے۔پاکستان نے لنچ تک کا پہلا سیشن اڑالیا ہے۔ٹیم نے ایک وکٹ پر 159 رنزکے ساتھ اسٹاپ کیا ہے۔اظہر علی 63 اور عبداللہ شفیق 75 پر کھیل رہے ہیں۔دونوں نے 28 اوورز میں 69 اسکور کا اضافہ کیا۔
میچ فکسرز ناکام،کپتان کی ڈرامائی کامیابی،اب قومی ٹیم لاہور ٹیسٹ جیت سکے گی
اس دوران دلچسپ نظارے دیکھنے کو ملے۔ایک بار تو اظہر علی نے افتخار احمد کو کرسی بنالیا اور ان پر بیٹھ کر پانی کا بریک کیا۔یہ سین بھی سوشل میڈیا پر بغور دیکھاجارہا ہے۔ہوا یہ کہ پانی کے وقفہ میں افتخار احمد جب میدان میں آئے تو اظہر علی نے انکے گھٹنے پر بیٹھ کر وقت گزارا۔
لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز کے آغاز سے قبل یوم پاکستان کے حوالہ سے بھی کچھ تقریب ہوئی،جس کا ذکر کیا جاچکا ہے۔
پاکستان کو دوسرے سیشن میں تھوڑا تیز کھیلنا ہوگا،اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں بیٹرز سیٹ ہوچکے ہیں۔اس لئے بھی ضروری ہے کہ میچ نتیجہ خیز کرنے کے لئے پاکستان کو 2 قدم آگے بڑھ کرکھیلنا ہوگا۔