| | | | | |

لنکا پریمیئر لیگ،حفیظ کی ٹیم 24 گھنٹے بعد شکست کا مزا بھی چکھ گئی

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

لنکا پریمیئر لیگ،حفیظ کی ٹیم 24 گھنٹے بعد شکست کا مزا بھی چکھ گئی۔لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے روز محمد حفیظ کی ٹیم کو شکست ہوگئی۔ایک روز قبل فاتحانہ آغاز کرنے والی ٹیم  24 گھنٹے بعد بیٹنگ کے شعبہ میں فلاپ رہی۔گالے گلیڈی ایٹرز کو آج بھی پہلے بیٹنگ کا موقع ملا لیکن پوری ٹیم صرف116 رنزبناسکی۔اس کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔

لنکا پریمیئر لیگ،سب الٹا،ٹاس والی ٹیم ہارگئی،حفیظ بائولنگ میں چل گئے،وہاب ریاض بیٹنگ میں چھاگئے

بین ڈنک 25 بالز پر 38 اسکور کرکےنمایاں رہے۔حفیظ 12 بالز پر 8 ہی کرسکے۔بیٹنگ کے شعبہ میں وہ مسلسل دوسرے روز وہ نہیں چلے۔

جواب میں کولمبو سٹارز نے چھوٹا ہدف15 بالز قبل پورا تو کرلیا لیکن اس کے لئے 6 وکٹیں گنوادیں۔حفیظ 3 اوورز میں 15 رنزکے عوض 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔فاتح ٹیم کے دینش چندی مل کے 26 اسکور نے بھی اہم کردار اداکیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *