کولمبو،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا میں سب کچھ الٹا شروع ہوگیا،ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے والی ٹیم ہارگئی۔محمد حفیظ بیٹنگ کی بجائے بائولنگ اور وہاب ریاض بائولنگ کی بجائے بیٹنگ میں چل پڑے۔لنکا پریمیئر لیگ شروع ہوگئی،پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی تازہ ترین ہلاکت کے بعد پہلے میچ میں شریک چند پاکستانی کرکٹرز نے اضافی سکیورٹی میں میچ کھیلا۔ساتھ میں پلیئرز کے اندر وہ اٹھان دکھائی نہیں دی،جو ہونی چاہئےتھی،شاید اس واقعہ کا اثر ہوگا۔مختلف ممالک کے پلیئرز ایونٹ میں شریک ہیں۔سوال و جواب بھی ہوگا۔
ڈریسنگ روم میں اپنا ہی ایک دلکش میچ،بابر اعظم آگ بگولہ،10 کا دعویٰ،کیا دس آئوٹ کردیئے
کولمبو میں کھیلے گئے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن جافنا کنگز کو شکست ہوگئی۔گالے گلیڈی ایٹرز نے یکطرفہ مقابلہ کے بعد54 رنزکے بھاری مارجن سے جیت گلے لگائی،اس میں جہاں ایک پلیئر کی آل رائونڈ کارکردگی کا ہاتھ تھا تو دوسری طرف پاکستانی آل رائونڈر محمد حفیظ کی بائولنگ نے بھی کاٹ ماری۔
ایک عرصہ سے دنیا کے دماغ پر چھائی یہ بات کہ ایشیائی ممالک کے اس تھنڈے موسم میں ٹاس جیتو،پہلے فیلڈنگ کرو۔میچ جیتو کی بات سری لنکا میں الٹی پڑی،جافنا کنگز نے بھی اسی اثر کے تحت ٹاس جیتا،پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔آگے سے گالے گلینڈی ایٹرز نے7 وکٹ پر 164 کی مار ماری۔کپتان راجا پاکاسا نے 31 بالز پر 45 اور سامت پٹیل نے31 ہی بالز پر 42 کئےمحمد حفیظ 18 بالز پر 15 اور بین ڈنک 17 کرسکے۔وہاب ریاض کو 2 اوورز میں 29 کی مار پڑی۔جیڈن سیلز نے 23رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔
جواب میں جافنا کنگز کنگ نہ رہی۔ریت کی دیوار بنی،اننگ 8 بالیں قبل 110 پر تمام ہوگئی۔وہاب ریاض نے سب سے زیادہ 20 بالز پر 27 کئے۔محمد حفیظ نے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔ایک میڈن اوور بھی تھا۔42 کی اننگ کھیلنے والے سامت پٹیل کا دن تھا،انہوں نے4 اوورز میں 21 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔میچ کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔