دبئی 24 مئی 2022 ،میڈیا ریلیز
زی نے متحدہ عر ب امارات کی ٹی 20لیگ کے ساتھ گلوبل میڈیا رائٹس کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
– ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ خصوصی اور فلیگ شپ پروفیشنل کرکٹ لیگ میں 34میچوں میں حصہ لینے والی چھ ٹیمیں شامل ہیں۔
آزادی مارچ سے پہلےکریک ڈائون،چھاپے،گرفتاریاں،آج بڑا اپ سیٹ متوقع
لیگ نے آج عالمی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پاور ہائوس زی لیگ کے ساتھ ایک طویل مدتی عالمی میڈیا حقوق کے معاہدے پر دستخظ کئے۔ لیگ خصوصی طور پر پوری دنیا میں نشر ہوگی۔
لیگ ایک پیشہ ور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 ٹیمیں 34 میچوں کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہیںجن میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، اڈانی اسپورٹس لائن، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، لانسر کیپٹل، گروپ اور کیپری گلوبل شامل ہیں۔
راہول جوہری صدر نے کہا ہے کہ چہمیں یقین ہے کہ لیگ، جو پہلے ہی عالمی سطح پر کرکٹ کے سب سے بڑے ستاروں اور ٹیم فرنچائزز کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے، دنیا بھر کے ناظرین کو شاندار کرکٹ اور تفریح بھی فراہم کرے گی۔ زی کی لیگ کو ہندوستان اور پوری دنیا کے سامعین تک لے جانے کے لیے اپنے پلیٹ فارمز کی طاقت کو استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پر امید ہے کہ اس سے اچھے نتائج ملیں گے۔
مبشرعثمانی نےکہا ہے کہ چینلز اور ان کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کی وسیع رسائی کو جانتے ہیں اور اس کی تعریف کرتے ہیں جس سے لیگ کو ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے فائدہ ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ ایمریٹس کرکٹ کو مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ تربیت اور کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ایکبہترین پلیٹ فارم ہوگا۔