سڈنی،کرک اگین رپورٹ
File photo
ورلڈ کرکٹ میں نیا ریکارڈ،محدود اوورز کرکٹ میں اوپنر نے 309 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیل ڈالی،اعدادوشمار کے یہ ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔
آسٹریلیا کے نابینا کرکٹر اسٹیفن نیرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 140 گیندوں پر ناقابل شکست 309 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو 270 رنز سے فتح دلانے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
نیرو کی محدود اوورز میچوں میں بصارت سے محروم کرکٹرز کے لیے یہ سب سے زیادہ اسکور ہے، جس نے 1998 کے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے مسعود جان کے قائم کیے گئے 262 ناٹ آؤٹ کے پچھلے عالمی ریکارڈ کو توڑ کربہتر تر بنایاہے۔
فاکس نیوز کے مطابق تین گھنٹے کی بیٹنگ کے دوران ماسٹر کلاس ابتدائی بلے باز نے 49 چوکے اور ایک چھکا لگایا، آسٹریلیا کو 40 اوورز میں 542/2 کا مجموعی اسکور بنانے میں مدد دی۔
جواب میں، کیویز 272 رنز پر ڈھیر ہو گئے، نیرو نے بطور وکٹ کیپر پانچ رن آؤٹ مکمل کر لیے۔
یہ 8 ویں آسٹریلین کرکٹر ہیں،جنہوں نے ٹرپل سنچری اسکور کی۔اس سے قبل مائیکل کلارک اور ڈیوڈ وارنر سمیت 7 کھلاڑی ٹرپل سنچری بنانے کی فہرست میں ہیں۔