لاہور، 9 جون 2022ء،پی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو دوبارہ ہر قسم کی کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت مل گئی ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے۔
محمد حسنین کو آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں دئیے گئے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد معطل کیا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے 21 جنوری کو دئیے گئے اس ٹیسٹ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔
محمد حسنین نے آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے اس رپورٹ کا بھی جائزہ لینے کے بعد اس کی تصدیق کی۔
رمیز راجہ کا ملتان پر نیا بیان،خوشدل کا نام تبدیل،ویسٹ انڈین کپتان حیران
ابتدائی طور پر جنوری میں آسٹریلیا کے ایک ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔