Image Source :Getty Images
کرک اگین رپورٹ
پاکستان میں یہ بات بہت کم لوگوں کو پسند آئے گی کہ محمد رضوان نے مستعفی ہونے والے پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو کھلم کھلا خراج تحسین پیش کیاہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کے نائب کپتان محمد رضوان کہتے ہیں کہ وسیم خان نے بطور پی سی بی چیف انتھک محنت کی اور ایمانداری سے کام کیا ہے۔
پاکستان کے ہو نہار وکٹ کیپر بیٹسمین لکھتے ہیں کہ وسیم خان آپ کا بہت شکریہ،آپ نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحالی کے لئے زبردست کام کیا۔میں آپ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا اور خاص کر آپ کی اس عادت کو کہ ہر دورے کے موقع پر آپ نے ذاتی میسجز کر کے ہماری خیریت دریافت کی اور ساتھ میں ہماری فیملیز کا خیال رکھا،ان کی بھی فکر کی۔میں آپ کے مستقبل کےلئے دعا گو ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
وسیم خان کے بارے میں پاکستان میں بہت زیادہ منفی رائے رہی ہے۔اب بھی یہ جاری ہے۔کرکٹ کے نیوٹرل حلقے اس مسئلہ سے آگاہ ہیں،ساتھ میں یہ بھی جانتے ہیں کہ ایک حلقہ کیوں ان کے مخالف رہا ہے۔آج جس چیئر مین پی سی بی نے انہیں رخصت پر مجبور کیا ہے۔3 سال قبل وہ بھی ان کی تعیناتی کے حامی تھے۔
وسیم خان نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔انگلینڈ سے آنے والے وسیم خان کی مدت ملازمت ختم ہونے میں ابھی 4 ماہ باقی تھے لیکن انہوں نے اس سے قبل ہی سیٹ چھوڑ دی ہے۔
وسیم خان کو رخصت کرنے والے اب نیا پی سی بی چیف نہیں لائیں گے۔رمیز راجہ فل طاقت کے ساتھ کام کریں گے،اس لئے یہ عہدہ جس ترمین کے ساتھ لایا گیا تھا،اب اسی اینٹی ترمیم سے لپیٹا جائے گا۔ویسے پوری دنیا میں کرکٹ چیف کی ایک الگ شناخت ہوتی ہے،ذمہ داری بھی ہوتی ہے،یہاں پاکستان یا بھارت میں ون مین شو ہوتا ہے،اس سے آل ان ون والا فارمولہ بنتا ہے۔طاقت کے ساتھ اقتدار کا نشہ لیاجاتا ہے۔