کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
محمد یوسف دفاع میں آگئے،انضمام الحق پھر آگ بگولہ۔،پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پاکستان کی ناقص کارکردگی کا دفاع کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی۔
یہ کہانی ہے۔کہانیاں ہیں۔دفاع ہے،یہی اگر ٹی وی پر بیٹھے ہوتے تو کچھ اور کہتے۔
آسٹریلیا نے دوبارہ بیٹنگ کرکے پاکستان ٹیم کا راز افشا کردیا،بھارت فاتح،سری لنکا کا نمبر گرگیا
انضمام الحق کہتے ہیں کہ جب ایک ٹیم 600 کے قریب اسکور کرتی ہے تو اکثر ایسا ہوجاتا ہے کہ اگلی ٹیم 250سے 300 کے درمیان آئوٹ ہوجاتی ہے لیکن اس کا کسی کو اندازا نہیں تھا کہ 148 پر ڈھیر ہوجائیں۔
ویسے تو بیٹنگ لائن کی ناکامی ہے۔بیٹرز کی غیر ذمہ داری ہے،ساتھ میں پی سی بی کی بنائی گئی پچ بھی ذمہ دار ہے۔یہاں اسپن ٹریک بن جاتا تو کیا حرج تھا۔
دلچسپ صورتحال،آسٹریلیا اپنے کپتان،وسیم اکرم اپنے بورڈ پر برہم
معذرت کے ساتھ اگر کوئی یہ کہے کہ آسٹریلیا نے بہت اچھی بیٹنگ کی تو میں یہ کہوں گا کہ ہمارے سارے ان فارم بیٹرز غلط کھیلے۔سوال یہ ہے کہ اس قسم کی پچز پر کون کھیلنا چاہتا ہے۔میں کپتان اور کوچ کو الزام دوں گا کہ یہ پچ کیسی بنوائی۔میں جانتا ہوں کہ جب میں کپتان تھا تو میرے کہنے کے مطابق پچ نہیں بنتی تھی۔کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ کپتان اور کوچ کی مرضی کے بغیر ایسا ہوا ہو۔
جو بھی ہوا ہے،غلط ہوا۔اب کل آسٹریلیا ساڑھے 5 سو کا ہدف سیٹ کرے گا اور پاکستان کو لنچ سے قبل آگے لگائے گا۔اس قسم کی کرکٹ میں ساڑھے 5 سیشن کھیلنا بڑی بات ہوگی۔یہ آسان نہیں ہوگا۔
انضمام کہتے ہیں کہ میچ بچانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ٹیم اچھی ہے،حالات اچھے نہیں ہیں۔