| | | | | | | | |

آسٹریلیا نے دوبارہ بیٹنگ کرکے پاکستان ٹیم کا راز افشا کردیا،بھارت فاتح،سری لنکا کا نمبر گرگیا

 

کراچی،بںنگلور ،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے دوبارہ بیٹنگ کرکے پاکستان ٹیم کا راز افشا کردیا،بھارت فاتح،سری لنکا کا نمبر گرگیا۔

آسٹریلیا نے کراچی کی اسی پچ پر دوسری اننگ کے 17 اوورز میں صرف 1 وکٹ کھوکر دنیا کو بتا دیا کہ وکٹ خراب نہیں ہوئی۔آسٹریلیا نے تیسرے روز کے خاتمہ پر یہ اسکور کیا تھا ۔اس طرح اس کی مجموعی برتری 489 رنز کی ہوگئی ہے۔9 وکٹیں باقی ہیں۔واحد وکٹ وارنر کی گری ہے ۔حسن علی نے شکار کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم 148 پر ڈھیر ہوئی۔اور اس سے پہلے آسٹریلیا نے پہلی اننگ 556 رنز 9 وکٹ پر ختم کی۔

پاکستانی ٹیم نے اپنی ناقص کارکردگی سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ وکٹ خراب ہوگئی ہے۔
سچ میں آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں اطمینان سے بلے بازی کرکے وکٹ کی کلیئرنس دی۔بیٹرز کا پول کھول دیا۔

ادھر بنگلور میں بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 238 رنز سے ہرا کر سیریز دو،صفر سے جیت لی۔یہ بھارت کی ہوم گرائونڈز میں 15 ویں مسلسل سیریز ہے۔

اس شکست کے ساتھ ہی سری لنکا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں اور بھارت تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

کرک اگین نے علی الصبح یہ پوزیشن بھی پہلے ہی بتادی تھی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *