میلبورن،کرک اگین رپورٹ
File photo
مستعفی آسٹریلین ہیڈکوچ لینگر سے انگلینڈ کا فوری رابطہ،ڈرامائی تبدیلی۔وہی ہوا،جس کا خدشہ تھا۔آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر نے استعفیٰ دے دیا،یہ اس لئے نہیں کہ دورہ پاکستان سے فرار تھا۔یہ اس لئے کہ یہاں پہلے ہی رپورٹ کیا جاچکا ہے کہ لڑائی اگلی مدت کے بارے میں تھی،2018 میں 4 برس کے لئے کوچ آنے والے لینگر اگلے 4 سال مکمل چاہتے تھے لیکن کرکٹ آسٹریلیا انہیں مختصر مدت کے لئے رکھنا چاہتا تھا۔
جمعہ کے روز سارا دن ہونے والی میٹنگ میں کرکٹ آسٹریلیا نے لینگر کو دورہ پاکستان سے لے کر اس سال کے آخر کے ٹی 20 ورلڈکپ تک کوچنگ کی شارٹ ٹرم پیشکش کی،جسے انہوں نے قبول نہیں کیا،ہفتہ کی صبح انہوں نے باقاعدہ استعفیٰ پیش کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے اسے منظور کردیا ہے۔آسٹریلیا کی پہلی سیریز پاکستان میں ہے۔اسسٹنٹ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ کو دورہ پاکستان کے لئے عبوری کوچ بنادیا گیا ہے۔
دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلیا ہیڈ کوچ کی چھٹی یقینی،نیانام فائنل
جیسٹن لینگر نے آسٹریلیا کو ایشز جتوائی۔ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی انہیں کےدور میں ملی،ان کے استعفے سے قبل ہی ان کے جانے کی کنفرم خبریں میڈیا پر آگئی تھیں،جس کی آج تصدیق ہوئی ہے۔سابق کپتان مائیکل کلارک،رکی پونٹنگ وغیرہ نے اسے افسوسناک قرار دیا ہے،یہ طرز عمل ناپسندیگی سے دیکھا گیا ہے،اس لئے بھی کہ ایک جانب انگلینڈ اسی ایشز میں شکست پر زلزلہ کی زد میں ہے،اس کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز،ہیڈ کوچ سلور ووڈ مستعفی ہوچکے ہیں۔
ادھر ایک اور کام ہونے جارہا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے اگلے ہیڈ کوچ کے لئے جیسٹن لینگر سے رابطہ کرلیا ہے،انہیں انگلش ٹیم کی کوچنگ کی یشکش کردی گئی ہے۔اس حوالہ سے ابتدائی بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔یوں کرکٹ کی دنیا سب کچھ حیرت سے ہوتا دیکھ رہی ہے۔ایک جانب ناکام ٹیم کے کوچ گئے،سمجھ میں آتا ہے۔دوسری جانب ورلڈ ٹی 20 اور ایشز کے فاتح ہیڈ کوچ کو جانے پر مجبور کردیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اپنے مستقل ہیڈ کوچ کے لئے کام کررہا ہے،اس کے لئے ابتدائی طور پر اینڈریو میک ڈونلڈ،ٹریور بلیسز،رکی پونٹنگ،ڈیوڈ سیکر،جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کے نام سامنے آئے ہیں۔