| | | | | | |

مشن ورلڈ ٹی 20 فائنل،انگلینڈ کا کیویز کو 167 رنز کا ہدف

 

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ فائنل کی ٹکٹ کس کی،فیصلہ کن موڑ آگیا. انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت لے لئے 167 رنز کا ہدف دے دیا ہے.
ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے سیمی فائنل کا ٹاس کیوی کپتان کین ولیمسن نے جیتا.توقع کے عین مطابق انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی.
انگلش اننگ کا آغاز پر اعتماد تھا. .پہلا نقصان اسے 37کے اسکور پر ہوا جب جونی بیئر سٹو 13 کر کے پویلین لوٹے. 16 رنز کے اضافہ کے بعد انگلینڈ کو بڑا دهچکا جوس بٹلر کا لگا جو 29 کے انفرادی اسکور پر سودهی کا نشانہ بن گئے.
ڈیوڈ میلان اور معین علی نے ذمہ داری اٹھائی اور 100 سے اوپر تک اسکور لے گئے. نیوزی لینڈ کو بڑی کامیابی 116 کے مجموعہ پر اس وقت ملی جب خطرناک ہٹر ڈیوڈ میلان 41 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنواگئے. اس کے بعد معین علی نے ہٹنگ کی اور 17 اوورز میں مجموعہ 130 کردیا.18 واں اوور انگلینڈ کے لئے اچھا تھا جب 17 اسکور بنے.کیویز نے 19 ویں اوور میں صرف 7 رنز دے کر کم بیک کیا.معین علی 51 پر ناقابل شکست آئے.انگلینڈ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 166 کرگیا.
کیویز کے سائوتهی،ملن اور سودهی ایک ایک آئوٹ کرسکے.جمی نیشام نے بھی ایک وکٹ لی.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *