کرک اگین خصوصی رپورٹ
لیں جی،پاکستان اور انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے میچز ملتان میں کروانے کا پلان پلان ہی رہ گیا ہے۔کرک اگین نے جمعہ کی رمیز راجہ کی پریس کانفرنس سے ایک نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملتان میں ٹی 20 میچزکروانے کا خیال اب خیال ہی رہے گا،یہاں ٹیسٹ میچ کا لولی پاپ تھمایا جارہا ہے۔
کرک اگین کا جمعہ کا تجزیہ ملاحظہ فرمائیں
ملتان میں میچز،رمیز راجہ ٹی 20 سے ٹیسٹ میچ پر آگئے،بھارت کی دعوت کا انکشاف
اتوار کو پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک،انگلینڈ ٹی20 میچزکروانے کا منصوبہ ضرور تھا لیکن وہ قابل عمل دکھائی دے نہیں رہا ہے،میچز لاہور اور کراچی کو دے دیئے گئے ہیں۔آفیشل اعلان اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔
انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی 20 میچزکی سیریز ستمبر،اکتوبر میں پاکستان میں ہوگی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ 3 ون ڈے میچزکی کامیاب میزبانی کے بعد رمیز راجہ نے اعلان کیا تھا کہ ملتان کو ٹی 20 میچز دیئے جائیں گے لیکن اب وقت آنے پر یہ وعدہ پورا نہیں کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے فائنل مشاورت کے بعد وینیوز کا انتخاب کرلیا گیا ہے،اس کے مطابق 7 ٹی 20 میچز 2 سنٹرز لاہور اور کراچی میں ہونگے۔
ملتان کے لئے اگلے پلان میں ایک ٹیسٹ میچ پر غور جاری ہے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے5 میچز میں سے ایک ٹیسٹ ملتان میں کروانے پر غور جاری ہے،فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔
ادگر قومی کھلاڑی حسن علی نے تھنڈ مقامات کی سیرکی ہے،ایسا لگتا ہے کہ وہ بیچ پانی بوٹ پر کھڑے اپنے بائولنگ سٹیپ کو سیٹ کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔