لندن،کرک اگین رپورٹ
من چاہے فارمیٹ کے انتخاب پر پابندی،بین سٹوکس کا جوئے روٹ کیلئے نیا اعلان۔اب کھلاڑیوں کا یہ کہنا کہ یہ فلاں فارمیٹ کھیلیں گے،فلاں نہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سختی بڑھادی ہے۔پاکستان میں ماضی میں محمد عامر نے یہی کام اڑھائی سال قبل کیا تھا،وہ آج کسی فارمیٹ کے نہیں رہے،کہیں کہنا پڑتا ہے تو کہیں خاموشی سے کام ہوتاہے۔
بین سٹوکس نے کائونٹی کا نیاریکارڈ بناڈالا،اظہرعلی پھر ناکام
مستفیض الرحمان بنگلہ دیش کے کوالٹی پیسر ہیں۔انہوں نے بھی ایسے ہی بات کی ہے۔نتیجہ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹرخالد محمود نے وارننگ جاری کردی ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو یہ حق نہیں دیاجائے گا کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ میں نے یہ فارمیٹ کھیلنا ہے یہ نہیں کھیلنا۔مستفیق نے کہا تھا کہ آئی پی ایل کے لئے وہ اپنے ملک کی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑدیں گے۔
ادھر انگلینڈ کے نومنتخب کپتان بین سٹوکس نے مستعفی ہونے والے کپتان جوئے روٹ کا بیٹنگ آرڈر نمبر تبدیل کردیا ہے،انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم میں جوئے روٹ نمبر 4 پوزیشن پر کھیلیں گے۔یہ نیا حکم نامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے،جب انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 2 جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے تیاری میں ہے۔
جوئے روٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ہاردینے والی سیریز میں نمبر 3 پوزیشن پر بیٹنگ کی تھی۔بین سٹوکس نے کہا ہے کہ روٹ کو نمبر 4 پر واپس جانا ہوگا۔