میلبورن،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے لیجنڈری کھلاڑی موت سے پہلے کہاں گئے،کیا کرنے گئے اور کیا کچھ لے کر واپس آئے،کیمرے کی آنکھ نے موت سے قبل کے لمحات کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کرلیا ہے۔
آسٹریلیا کے 52 سالہ سابق لیگ اسپنز شین وارن جمعہ کو تھائی لینڈ کے جزیرے کے اپنے ولاج میں ہارٹ اٹیک سے چل بسے تھے،گزشتہ 5 روز سے ان کے حوالہ سے متعدد خبریں سامنےآئی ہیں لیکن تصاویر پہلی بار آج منظر عام پر آئی ہیں۔
شین وارن کی آخری رسومات کی تاریخ سیٹ،بہت تاخیر
موت سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ بڑے پرسکون انداز میں ہاتھوں میں کچھ اٹھائے ہوٹل کی بالکونی سے اپنے کمرے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی دوپہر انہوں نے آدھا گھنٹہ اپنے فیورٹ ٹیلر کے پاس گزارا،جہاں اپنی فٹنگ کی شرٹس وغیرہ خریدی تھیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلیک پینٹ،وائٹ شرٹ اور کیپ پہنے وہ بڑے پرسکون انداز میں واک کرتے کمرے کی جانب آرہے ہیں،ان کے بازو پر مزید شرٹس بھی نمایاں ہیں۔
کمرے میں جانے کے 3 گھنٹے بعد شام سوا 5 بجے ان کی موت کی دستک ہوئی۔ابتدائی طبی امداد کام نہ آئی،ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ دنیا سے چلے گئے۔
لیجنڈری اسپنر کی میت ان کے ملک آسٹریلیا آج پہنچے گی،جہاں اگلے ہفتہ ان کی فیملی اپنی رسومات ادا کرے گی،پھر 30 مارچ کو ایم سی جی میں 1 لاکھ افراد کجے سامنے سرکار ی اعزاز کے ساتھ ان کی رسومات ادا ہونگی۔