| |

شین وارن کی آخری رسومات کی تاریخ سیٹ،بہت تاخیر

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

File photo,Getty Images

شین وارن کی آخری رسومات کی تاریخ سیٹ،بہت تاخیر۔شین وارن کی آخری رسومات کی حتمی تاریخ سامنے آگئی،کرکٹ کے لیجنڈری اسپن ماسٹر کی آخری رسومات 2  مرتبہ ہونگی۔پہلی بار ان کی فیملی یہ فریضہ سر انجام دے گی،اس کے لئے اگلے ہفتہ کے آخری ایام میں سے ایک دن ہوگا۔سرکاری سطح پر دوسری بڑی تقریب اس ماہ کے آخر میں ایم سی جی میں ہوگی۔

شین وارن کی لاش کو لے جانے والی ایمبولینس میں جرمن خاتون کی ڈرامائی انٹری،ی،تھائی پولیس کی دوڑیں

آسٹریلین میڈیا کے مطابق شین وارن کی آخری  رسومات میلبون کرکٹ گرائونڈ کے تاریخی مقام پر 30 مارچ 2022 کو ہونگی،انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایاجائے گا۔ایک لاکھ افراد اس میں شریک ہونگے۔

حکومت یہ اعلان پہلے ہی کرچکی ہے کہ اسٹیڈیم کا ایک سٹینڈ شین وارن کے نام سے منسوب کردیا جائےگا۔

شین وارن گزشتہ جمعہ کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔52 سالہ آنجہانی کرکٹر کی میت بدھ کو آسٹریلیا پہنچنے کی توقع ہے۔

شین وارن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 وکٹیں لیں۔لیگ اسپنرز میں یہ سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ ہیں۔سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد دنیائے کرکٹ کے دوسرے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *