| | | | | | |

میلبورن سٹارز نہیں،حارث رئوف بمقابلہ پرتھ سکارچر ہی ہوگیا،وکٹ کا منفرد جشن

کرک اگین رپورٹ

حارچ رئوف نے وکٹ لیتے ہی کورونا سے حفاظتی انتظامات کی ایسی اداکاری کی کہ ساتھ کھلاڑی کھلکھلا اٹھے،کمنٹیٹر ہنس پڑے،شائقین محظوظ ہوئے۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کا میچ  پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کا نہیں رہا،ایسا لگا کہ جیسے حارث رئوف بمقابلہ پرتھ سکارچرز ہو،اس لئے کہ پاکستانی پیسر کے علاوہ میلبورن سٹارز سے کوئی بڑی کارکردگی دکھائی نہیں دی۔یہ پہلی اننگ کی حد تک کی بات ہورہی ہے جس میں بائولر کے طور پر حارث رئوف اہم شراکت دار ہیں۔

انضمام،لارا جیسے پلیئرز کی لانچنگ کرنے والا انڈر 19 ورلڈکپ کون کب جیتا،مکمل جائزہ

منگل کو کھیلے گئے میچ میں پرتھ سکارچرز نے شاندار بیٹنگ کی۔3 وکٹ پر 196 اسکور بنالئے۔لوری ایوانز نے 69 کی اننگ کھیلی،آشٹن ٹرنر 47پر ناقابل شکست گئے۔نک ہابسن 46 کی اننگ کھیل سکے۔

اب صورتحال یہ رہی ہے کہ حارث رئوف نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی جلد دلوادی،جب کورٹز پیٹرسن کو انہوں نے 8 پر شکار کیا،اس وقت سکارچرز کا سکور 22 تھا،اس کے بعد قیس احمد اور ایڈم زمپا سمیت کئی زیادہ موثر نہ بنا۔آخری اوور سے قبل کے اوور میں ھارث نے دوسری وکٹ ٹاپ سکورر ایونس کی لی۔اس طرح سکارچرز نے بڑی آسانی کے ساتھ 20 اوورز میں صرف 3 وکٹ پر 196 کا مجموعہ سیٹ کیا۔

حارث رئوف نے 4 اوورز میں38 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں،ایک وکٹ زمپا کو ملی،رئوف کو کسی کا ستھ نہ ملنے کے باعث سٹارز ٹیم کوئی کھلاڑی آئوٹ کرسکی،نہ ہی اسکور روک پائی ہے۔میچ ابھی جاری تھا،197 کا ہدف درکار تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *