لندن،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا انگلینڈ کو کرارا جواب،کوچنگ کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے نئے ٹیم ڈائریکٹر راب کی نے ان سے رابطہ کیا تھا،محدود اوورز ٹیم کی کوچنگ بنیادی بات تھی لیکن رکی پونٹنگ نے یہ پیشکش قبول نہیں کی ہے۔
چنائی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کے خلاف کامیابی ناقابل یقین انداز میں حاصل کرلی ہے۔ایک بوڑھے کھلاڑی نے آخری اوور میں ناقابل یقین فتح رقم کرلی ہے۔دھونی نے آخری چار گیندوں پر 16 رنز بنا کر چنئی سپر کنگز کو انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کے خلاف آخری گیند پر تین وکٹوں سے فتح دلائی۔
ایم ایس دھونی نے 13 بالز پر 28 رنزکی اننگ کھیلی۔156 رنزکا ہدف 7 وکٹ پر پورا کرلیا۔
پاکستانی پیسر محمد عامر انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں،جہاں وہ محدود اوورز کرکٹ میں ایکشن میں ہونگے۔انگلینڈ میں موجود پاکستانی پیسر نے کائونٹی کرکٹ میچ میں پہلی 5 وکٹیں مکمل کیں،لنکا شائر کے لئے 6 وکٹیں لینے والے رائٹ ہینڈ پیسر نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ الحمدلللہ۔اس پر عامر نے جواب دیا ہے کہ
انگلش کائونٹی،حسن علی کی بلند چھلانگ،شاہین کی اونچی اڑان،مزید احوال
ویلڈن ویرجی۔لگے رہو۔اللہ اور دے۔آمین۔انگلش کھلاڑی اور حسن علی کے ساتھی ثاقب محمود نے بھی مبارکباد دی ہے۔
ادھر لاہور جلسہ پر ممتاز تجزیہ نگاروں نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔عمران خان نے جمعرات کی شب لاہور کے مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کیا ہے۔اینکر صابر شاکر کہتے ہیں کہ عمران خان چھوٹی چھوٹی بارودی سرنگیں لگارہے ہیں۔مقدس اداروں اور مقتدر حلقوں کو انہوں نے واضح پیغام دیا ہے۔یہاں بڑی غلطی کی ہے،اب وہ پاکستانی فوج کو ادارے کے طور پر الگ کررہے ہیں لیکن پیغام دے رہے ہیں کہ جنہوں نے بلنڈر مارا ہے،وہی اس کو سدھاریں گے۔احتساب کی جنگ پر بھی انہوں نے اپنی بے بسی لیکن کسی پر انگلی بھی اٹھادی ہے۔باقی انہوں نے اسلام آباد بھی بلایا ہے،جن لوگوں سے غلطی ہوئی ہے،ان کے پاس سدھار کے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ الیکشن کروائیں۔خان کے الفاظ تھے کہ جن لوگوں نے غلطی کی۔یہ جن کون ہیں۔اسے سمجھ جانا چاہئے تھا۔
لاہور جلسہ،عمران خان نے اگلا لائحہ عمل دے دیا،اداروں کو ذومعنی پیغام
صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اپنے مطالبے کا 15 مئی تک انتظار کریں گے،اس کے بعد وہ اگلا ایکشن لیں گے۔صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے پاس بیرونی سازش اور اندرونی معاملات کے بہت سے راز ہیں۔وہ کہاں اور کب رکھیں گے،یہ فیصلہ بھی سابق وزیر اعظم کریں گے۔سپاٹ فکسرز اور میچ فکسرز کو وہ ننگا کردیں گے۔عمران خان کے حوالہ سے معروف اینکر کامران خان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لاہوری جلسہ تاریخ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے۔