اسلام آباد،لاہور:23 مارچ،صبح 3 بجے،کرک اگین رپورٹ
میچ فکسرز ناکام،کپتان کی ڈرامائی کامیابی،قومی ٹیم لاہور ٹیسٹ جیت سکے گی؟
پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ ڈراکرنے پر مبارکباد دیتا ہوں،کپتان سمیت رضوان اور عبد اللہ نے زبردست فائٹ بیک کی۔سیاسی مصروفیات کے باعث میں کراچی ٹیسٹ نہیں دیکھ سکا،کیونکہ میں کچھ میچ فکسرز کے پیچھے لگا ہوں۔میری جماعت کے کچھ لوگوں کو خرید لیا گیا ہے۔پاکستان کے سابق کپتان ،پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یہ ٹوئٹ کراچی ٹیسٹ کے ختم ہونے کے اگلےروز کیا تھا۔
ملکی سیاسی حالات،پی سی بی چیئرمین کے لئے اچھی خبر متوقع
کرک اگین نے یہ خبر رپورٹ کی تھی،آج اس کا ذکراس لئے ہورہا ہےکہ لاہور ٹیسٹ خاتمہ کے قریب ہے،اسی میچ سے سیریز کا نتیجہ آنا ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان اپنا میچ جیت گئے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی طرح تاحال فائٹ پر ہیں،یا پھر دونوں کے نتائج آگے پیچھے آئیں گے۔
منگل 22 مارچ کو پاکستان میں او آئی سی سی اجلاس تھا۔اسی دوران بہت کچھ تبدیل ہوتا محسوس ہوا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے اپنا میچ جیت لیا ہے۔
پی سی بی پیٹرن انچیف عمران خان نے سیاسی پچ پر ٹیسٹ میچ کی تیاری کرلی
اب رسمی کارروائی باقی رہ گئی ہے،اس کا فیصلہ جلد ہی ہوجائے گا۔عمران خان کے حریفوں کے لئے فیس سیونگ تو بنتی ہے،اس کا بھی جلد علم ہوجائے گا۔وہ بھی ایک خبر ہی ہوگی۔
کرک اگین اپنے ذاتی تجزیہ میں صرف اشارہ ہی کرسکتا ہے کہ گیم از اوور۔دوسرے الفاظ میں عمران خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 1992 بھی مارچ میں جیتا تھا۔اتفاق سے اسی 25 مارچ کی تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔وہاں سے نئی بنیاد رکھی جائے گی۔
عمران خان اور رمیز راجہ کب تک پی سی بی پیٹرن انچیف اور چیئرمین،اہم سٹوری
پی سی بی پیٹرن انچیف کی میچ کی کہانی بڑی دلچسپ اور ہوش ربا ہے۔اس میں ایسے کریکٹر،ڈرامائی موڑ اور قوانین استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ جیسے یقین کرنا مشکل ہے۔وقت آنے پر اس کا بھی اظہار ہوجائے گا۔
یہاں چلتے چلتے ایک اور بڑی خبر کا بھی ذکر ضروری ہے کہ حریف ٹیم کے کپتان بھی کلین بولڈ ہوگئے ہیں۔وہ بھی مسقبل میں اپنی الگ ٹیم کے ساتھ ڈومیسٹک میچ کھیلتے دکھائی دیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف نےتو میچ جیت لیا ہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی لاہور ٹیسٹ جیتنے کی پلاننگ کرنی ہوگی،اج کھیل کے تیسرے روز ہاتھ،پائوں تیز انداز میں چلانے ہونگے۔