کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر خالد بٹ چل بسے،پی سی بی نے ان کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایوانوں میں اہم، اجلاس جاری ہے۔قومی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان، ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹوز، کوچز اور چیف سلیکٹر نے شرکت کی ہے۔اجلاس میں نئےڈومیسٹک سیزن کے لیے تمام ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کو حتمی شکل دی جائے گی اورڈومیسٹک کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ادھر بنگلہ دیش اور زمبابوے کا پہلا ون ڈے میچ جاری ہے۔بنگلہ دیش نے زمبابوے کو جیت کے لئے 304 اسکور کا ہدف دیا ہے۔بنگلہ دیش کے تمیم اقبال ایسے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 8 ہزار ون ڈے اسکور مکمل کئے۔جواب میں زمبابوے نے آخری اطلاعات تک 5 اوورز میں 2 وکٹ پر 24 اسکور بنالئے تھے۔
جواکمپنی سے شراکت داری،شکیب الحسن کو نوٹس جاری
افغانستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ کے لئے اڑان بھرلی ہے۔5 میچز کی ٹی 20 سیریز کا آغاز 9 اگست سے ہوگا۔
نیدر لینڈ اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج شام ہالینڈ میں کھیلا جارہا ہے،پہلے میچ میں کیویز مشکل سے 16 رنز سے جیتے تھے۔
آئرلینڈ اور جنوبی افریقا 2 میچز کی سیریز کا آخری میچ آج برسٹل میں کھیل رہے،یہ ٹی 20 سیریز کا میچ ہے۔انگلینڈ میزبان ہے۔
ایشیا کپ کے لئے بھارتی اسکواڈ فائنل مرحلے میں ہے،ویرات کوہلی سمیت تمام بڑے اور ابھرتے نام شامل ہیں۔فائنل منظوری کے ساتھ ٹیم کا اعلان ہونے والا ہے۔