لندن،کرک اگین رپورٹ
کیا کوئی مقابلہ ہے؟
ناک میں دم،کل سے پھر پہلا ٹیسٹ،انگلینڈ کیویز سے پریشان۔
107ٹیسٹ میچز میں سے گنتی کے 12 یعنی ایک درجن ٹیسٹ کیویز ہی جیت سکے۔48 میں انگلینڈ کامیاب ہوا۔47 میچز ڈرا تھے۔معاملہ 1930 سے 2021 کا ہے۔ایک صدی مکمل ہونے کے قریب ہے۔ایسے میں نیوزی لینڈ کے انگلینڈ کے خلاف یہ اعدادوشمار مایوس کن ہیں۔اس اعتںبار سے نیوزی لینڈ کی محض 6 سیریز ہیں۔
اگر انگلش میدانوں کو دیکھا جائے تویہاں بھی کیویز کبھی کھل کر پرواز نہیں کرسکے۔56 میچز میں سے صرف 6 میں جیت کا مزا چکھا۔30 میں شکست ہوئی۔20 ٹیسٹ ڈرا کھیلے گئے۔
ایک بات ماننی ہوگی۔اس سب کے باوجود گزشتہ ایک عشرے سے کیویز نے انگلش کھلاڑیوں کی نیندیں اڑادی ہیں۔اتنے خراب ریکارڈ کے باوجود بلیک کیپس آخری 2 سیریز میں انگلینڈ میں ناقابل شکست ہیں۔2015 کی سیریز ڈرا کھیلی ہے تو 2021 میں اس نے جیت رقم کی تھی جو 1999 کے بعد پہلی ٹیسٹ ٹرافی کے گئے تھے
انگلینڈ اپنے ملک میں کیویز کا آخری بار 2013 میں شکار کیا تھا۔گزشتہ برس جوئے روٹ کا یہاں سے زوال شروع ہوا تھا جو آخر کار اس سال کے شروع میں ان کی کپتانی کو لے ڈوبا۔
نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ہے۔فائنل کی ریس میں شامل ہے۔انگلینڈ اس بار بھی فائنل سے باہر ہوگیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ نئے کپتان بین سٹوکس اور نئے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے تجربہ کار پیسرز جوئے روٹ اور سٹورٹ براڈ کو پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں جگہ دی ہے۔لارڈزمیں میچ کا آغاز کل 2 جون سے ہوگا۔
فینز کو لوٹنے کا انگلینڈ منصوبہ سٹورٹ براڈ کے نشانہ پر،فیصلہ تبدیل
ڈرہم سے تعلق رکھنے والے میتھیو پوٹ ٹیسٹ کیپ لیں گے۔زک کرولی کے ساتھ ایلکس لز اوپننگ کریں گے۔اولی پوپ ،جوئے روٹ اور جونی بیئرسٹو مڈل آرڈر میں ہونگے۔بین سٹوکس کے ساتھ بین کوفس ہونگے۔جیک لیچ اسپنرز ہونگے۔کیوی ٹیم کو فٹنس مسائل درپیش ہیں۔ٹیم کا انتخاب کل کریں گے۔