| | | | | | | | |

نسلی ہوتے تو نسلہ نہ گرتا،راشد لطیف جرات کرگئے،پی ایس ایل ڈرافٹنگ تاریخ تبدیل،آئی سی سی کی پریشانی

کرک اگین اسپیشل ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کراچی میں جاری تجاوزات کے حوالہ سے ایک ذومعنی ٹویٹ کیا ہے۔دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ جملہ کہیں ان کے گلے نہ پڑجائے۔وجہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر سندھ حکومت نسلہ ٹاور کو گرارہی ہے۔اس حوالہ سے عوامی سطح پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں اور کراچی میں عوامی نمائندے بھی کھلے عام تنقید کر رہے ہیں۔

انضمام الحق کی اب پاکستان سے بڑے مجموعہ کی توقع،کیویز کی شکست مان گئے

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے اس ساری صورتحال پر ایک ہی جملہ ٹویٹ کیا ہے لیکن وہ جملہ قابل غور ہے۔راشد لکھتے ہیں کہ

نسلی ہوتے تو نسلہ نہیں گرتا۔

جوں جوں پاکستان سپر لیگ 7 کا وقت قریب آرہا ہے تو اسی طرح اس کی تیاری کے حوالہ سے خبریں نکل رہی ہیں۔مقامی نجی ٹی وی کے مطابق آنے والی لیگ کے لئے پلیئرز کی مبینہ ڈرافٹنگ تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔اب یہ 8 دسمبر کی بجائے13 یا 14 دسمبر کو منعقد ہوگی۔پی ایس ایل 2022 اس کا 7واں ایڈیشن ہے۔یہ اپنے معمول سے ایک ماہ قبل جنوری کے آخر میں کراچی میں شروع ہوگا۔

زمبابوے میں منسوخ ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک تمام غیر ملکی ٹیموں کو اپنے ملک جانے کی جلدی ہے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔متعلقہ روٹس پر ممکنہ فلائٹس اور محفوظ اخراج بڑا چیلنج ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ایونٹ میں 200 سے زائد پلیئرز اور اسٹاف ممبران ہیں۔ان کے لئے امارات ایئر لائنز سے معاملات سیٹ ہوگئے ہیں۔وہ آنے والے ایام میں خصوصی فلائٹس سے ان پلیئرز واسٹاف کو ان کے ملک پہنچائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *