کرک اگین اسپیشل رپورٹ
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نسل پرستی کے حوالہ سے 12 نکاتی ہنگامی چارٹرڈ جاری کردیا ہے،اس کا اطلاق فوری ہوگا۔ای سی بی نے یہ ایکشن اس لئے کیا ہے کہ سابق یارک شائر پلیئر عظیم رفیق کے نسل پرستی کے سنگین الزامات کے بعد ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا،برطانوی وزیر اعظم کے فوری ایکشن لینے کے حکم کے بعد ای سی بی چیف ٹام ہوریسن شدید دبائو کی زد میں تھے۔
انگلینڈ بورڈ کے مطابق اب ایسی الزام تراشی یا رپورٹنگ کی تفتیش،تحقیق 12 ہفتوں کے اندر مکمل کی جائے گی۔دوسرا اصول یہ بنایا گیا ہےکہ آزادانہ تحقیقاتی کمیشن فار کرکٹ کے لئے بنے گا۔تیسرا یہ کہ کرکٹ سے جڑے تمام افراد پلیئرز سے نچلے اسٹاف تک ،سب کی اس حوالہ سے ٹریننگ کی جائے گی کہ نسل پرستی سے بچنا ہے۔
ٹی 20 کرکٹ کا مستقبل تاریک،کرس گیل نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا
ڈومیسٹک و انٹرنیشنل خواتین ومردوں کے ڈریسنگ روم کلچر کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔
پانچواں نکتہ یہ ہوگا کہ کھلاڑی اور کوچز کے لئے مکمل پروگرام کی فراہمی اور سمجھ کے لئے آگاہی مہم ہوگی۔چھٹا پوائنٹ یہ ہے کہ مختلف قومیت کے کرکٹرز،کوچز واسٹاف کی پیشہ وارانہ کمی دور کرنے کی مدد،انہیں فرنٹ فٹ پر لانے کی کوششیں،مواقع فراہم کرنا ہوگا۔ساتواں نکتہ یہ ہے کہ گرائونڈز میں موجود فینز یا کہیں بھی کرکٹ ہجوم کے موقع پر نسل پرستانہ معاملات کا سعاغ لگانا،اکسانے والوں کی کن کجی کرنا۔آٹھواں پوائنٹ یہ ہوگا کہ پیشہ وارانہ کرکٹ مقامات ہر ایک کے لئے قابل قبول بنانا،شراب سے پاک ماحول،حلال فوڈ سمیت تمام وہ اقدامات کہ ہر ایک اپنے زون میں جاکر فری ہو۔
نواں پوائنٹ یہ ہے کہ کھلاڑیوں و کوچز واسٹاف کی تعلیم کو مزید بہتر بنایا جائے،آگاہی دی جائے۔10 واں پوائنٹ یہ ہوگا کہ اپریل 2022 تک خواتین کی متناسب نمائندگی اور تمام قومیت کی شمولیت لازمی کی جائے گی،اس کے لئے 30 فیصد کوٹہ ہوگا۔11ویں نکتہ کے مطابق اعلیٰ عہدوں کی تقرری میں سب کے لئے یکساں مواقع رکھنا،اوپن ٹینڈر دینا اور انٹرویوز کے ساتھ اس کے جائزہ کمیشن کی بات بھی شامل ہے۔12 ویں اور آخری پوائنٹ کے مطابق ہر سینئر ایگزیکٹو پوسٹ پر کام کرنے والے فرد کی الگ سے ایک پروفائل شیٹ تیار ہوگی،سالانہ رپورٹ اس میں لگے گی۔