| | | | | |

ٹی 20 کرکٹ کا مستقبل تاریک،کرس گیل نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

ابو ظہبی،میڈیا ریلیز

File phot:Twitter

ٹی ٹین کرکٹ مختصر دورانئے کا کھیل ہے جو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے جس کی وجہ سے ٹی20کرکٹ میں انٹرٹینمنٹ ختم ہوتی دکھائی دیتی ہے ان خیالات کا اظہار کرکٹ یونیورسل باس کرس گیل نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ٹی 20 کرکٹ کا مستقبل تاریک،کرس گیل نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ فارمیٹ نے جس تیزی سے نئی معیارات متعارف کر وائے ہیں اسے دیکھتے ہوئے ٹی20کرکٹ میں تفریح کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے خصوصا بلے باز ٹی ٹین میں پہلے اوور سے ہی بہترین بلے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ اس کے برعکس ٹی20میں پہلے چھ اوور میں اوپنر سست روی کا شکار دکھائی دیتے ہیں جس سے کھیل میں انٹرٹینمنٹ کم ہو جاتی ہے ۔

بلیک کیپس نے بھارت کو اندھیرے میں ڈبودیا،کانپور ٹیسٹ کے دوسرے روز بڑا ڈرامہ

گیل نے مزید کہا کہ ٹی ٹین کی تیز رفتاری اور تفریح دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آئندہ وقت میں یہ فارمیٹ مزید ترقی کرئے گا اور بہت سے میچز ٹی ٹین فارمیٹ میں ہوں گے اور یقینا یہ کرکٹ کے لئے بہت اچھا ثابت ہو گا اس سے کرکٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو۔

واضح رہے کہ کرس گیل ٹیم ابوظبی کے ساتھ دوسرا سیزن کھیل رہے ہیں اور اس وقت ٹیم ابوظبی پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے اس حوالے سے کرس گیل نے کہا کہ ٹیم ابوظبی اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے مجھے خوشی ہے کہ میں ایک بہترین ٹیم میں شامل ہوں۔

گیل نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سیزن میں ٹیم ابوظبی ٹائٹل اپنے نام کرئے گی ۔ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی سے منظور شدہ دس اوور کا کھیل ہے جس کا پانجوان سیزن ابوظبی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں ٹیم ابوظبی سمیت چھ ٹیمیں شامل ہیں ابوظبی ٹی ٹین کا فائنل 4دسمبر کو شیخ زائد کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلاجائے گامیچز جاری ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *