دبئی،کرک اگین،پی سی بی رپورٹ
نسیم شاہ،حارث اور دھانی قومی ٹریننگ سے آئوٹ،معاملہ کیا۔قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ میں آج پریکٹس کرے گی۔بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے تینوں فاسٹ باؤلرز کو آج آرام دیا گیا ہے فاسٹ بولرز نسیم شاہ، حارث روف اور شاہنواز دھانی پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔
ایشیا کپ،بنگلہ دیش یا افغانستان،آج کون جیتے گا
تینوں فاسٹ بائولرز نے اتوار کو بھارت کے خلاف میچ میں حصہ لیا تھا ۔پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ آج نہ کھیلنے والے پیسرز ایکشن میں ہونگے۔اہم بات یہ ہے کہ پی سی بی نے میڈٖیا تنقید کے بعد لگتا ہے کہ آرام دے دیا،اب یہ کیسا فیصلہ ہے۔اس کا اندازہ تب ہی ممکن ہوسکے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن بھرپور پریکٹس کرے گی اور اس سلسلہ میں بہتر انداز میں ایکشن میں ہوگیہ۔زیادہ تر پیسرز کے ساتھ کھیلنے والے بیٹرز کو اب اسپنرز سے کھیلنا پڑے گا۔