دبئی،کرک اگین رپورٹ
نسیم شاہ بھی زخمی،اپ ڈیٹ،حارث رئوف کو مفتاح اسماعیل کا ٹائٹل۔پاکستانی کپتان کی غلط پلاننگ نے بھارت کو میچ جتوادیا۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں حارث رئوف پہلے اوور سے ناکام تھے،انہیں سائیڈ لائن کرنا بنتا تھا لیکن بابر اعظم نے انہیں 19 واں اوور دے دیا،جس میں وہ 14 رنزکی مارکھاگئے۔نتیجہ میں آخری اوور میں 7 رنزکچھ نہیں تھے،اتنے کم مارجن کے بعد بھی نواز نے وکٹ لی،ایک بال ڈاٹ کی،ایک چھکا تو لگنا ہی تھا ۔پاکستان صرف 2 بالز قبل میچ 5 وکٹ سے ہارگیا۔
ایشیا کپ، کوہلی اور روہت کا پلان کے ساتھ شکار،شکاری کون
اس میچ میں نسیم شاہ انجری کا شکار ہوئے،انہیں 18 ویں اوور میں بال کرواتے وقت ایسی تکلیف ہوئی کہ وہ آئوٹ کی اپیل کرتے چکراگئے اور امپائرکی جانب دیکھتے گرتے چلے گئے۔میچ کافی دیر رکا رہا۔نسیم شاہ کو فوری طبی امداد دے کر کھڑا کیا گیا۔اب اگلے میچ میں حسن علی کی آمد یقینی لگتی ہے۔ویسے بھی وہ میچ ہانگ کانگ سے ہوگا لیکن جیتنا ضروری ہوگا۔
سوشل میڈیا پر پاکستان کی شکست پر دلچسپ تبصرے کئے گئے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ حارث رئوف پاکستان کا مفتاح اسماعیل ہے۔ایک نے لکھا ہے کہ جب اوپر نحوست ہوتو نیچے بھی اثرات پڑتے ہیں۔
بھارت نے پاکستان کے خلاف گروپ اے میں کامیابی کے ساتھ فاتحانہ آغاز کیا ہے۔اب پاکستان کو ہانگ کانگ سےجیتنا لازمی ہے۔