لاہور،کرک اگین رپورٹ
نسیم شاہ کی ڈرامائی سلیکشن کا راز آئوٹ،پچ اور نتیجہ پر بڑا انکشاف ساتھ۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں میچ کی صبح جگہ بنانے والےنسیم شاہ نے لاہور کی پچ کے بارے میں کچھ انکشافات کئے ہیں،اس سے ان کی سلیکشن کی وجہ بھی سمجھ آگئی ہے۔یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ میچ سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر 2 دعوے کئے گئے تھے۔پہلا دعویٰ یہ تھا کہ بابر اعظم ایک تبدیلی چاہتے ہیں۔،نعمان علی کی جگہ ایک دوسرے لیگ اسپنر شامل کریں گے۔
دوسرا دعویٰ یہ آیا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔کرک اگین نے ان دونوں دعووں سے اجتناب برتا تھا۔
آپ کو یاد کرلینا چاہئے کہ واضح الفاظ میں لکھا تھا کہ لاہور ٹیسٹ کی صبح پاکستان آسٹریلیا کو سرپرائز دے گا،ایک تبدیلی کرے گا۔یہ بات اس حد تک درست رہی۔فہیم اشرف کا اخراج اور نسیم شاہ کی سلیکشن آسٹریلیا سمیت پاکستانیوں کے لئے حیران کن پیغام تھا۔
اس کی وجہ کیا،نسیم شاہ اچانک کیوں سلیکٹ ہوئے
زیادہ دورجانے کی ضرورت نہیں ہے۔نسیم شاہ نے جو باتیں کی ہیں ،اس کو بخوبی سمجھا جائے توواضح ہوتا ہے کہ نسیم شاہ کیوں سلیکٹ ہوئے۔
آخری ٹیسٹ آج سے لاہور میں،پاکستان آسٹریلیا کو کیا سرپرائز دے سکتا
لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز بہت تاخیر سے 2 وکٹیں لینے والے نسیم شاہ کہتے ہیں کہ ٹیم منیجمنٹ اور میں نے جب پچ کو دیکھا تو ایسا لگا کہ جیسے یہ تیز ہوگی،جب میدان میں اترے تو واضح ہوا کہ یہ وہ پچ نہیں ہے،جو ہم سمجھ رہے ہیں۔بس اس کے باوجود میں نے اس پر ایکسٹرا زور لگادیا،بہت خوب لگایا۔اس سے مجھے فائدہ ہوا۔بائونس ملا،۔تیز بالز سے ریورس سوئنگ بھی ملی،یہ ایسی پچ ہے کہ سے زور سے مارنا پڑتا ہے،جتنا زور کا ماریں،اس سے مدد ملی ہے۔میں نے لائن ولینتھ پر بھرپورتوجہ کی ہے۔
عثمان خواجہ ٹریپ میں آگئے،پھر نروس نائینٹیز کا شکار
نسیم شاہ نے آج 2 وکٹیں لیں۔ایسی پچ کو دیکھ کر وہ کہتے ہیں کہ مجھے کوئی غصہ نہیں آیا،ایسی پچ کو چیلنج کے طور پر لیتا ہوں۔
نسیم شاہ نے لاہور پچ کے بارے میں 2 پیش گوئی کی ہیں،اس سے قبل انکا عزم جان لیں کیں کہ وہ منگل کو کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیاکو 300 کے اندر آئوٹ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
نسیم شاہ کا پہلا انکشاف یہ تھا کہ یہ پچ پنڈی اور کراچی سے مختلف ہے،ابھی سے اسپنرز کو مدد ملنا شروع ہوگئی ہے۔دوسرا انکشاف انہوں نے یہ کیا ہے کہ اس پچ پر کچھ دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں،یہ اس بات کی علامت ہے کہ پچ جلد ہی اپنا اثر دکھائے گی،اب پاکستانی بیٹنگ نے بھی تو آنا ہے۔نسیم شاہ کہتے ہیں کہ ابھی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اس وقت جب پاکستانی بیٹنگ آئے گی،اس پچ کا کیا برا اثر ہوگا،یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے بیٹرز اچھا کھیلیں گے۔