کرک اگین اسپیشل رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے نگران وزیر اعظم بننے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی انصاف کے نظام پر کڑی تنقید کرکے چونکادیا ہے۔ساتھ میں انہوں نے حکومت کے حوالہ سے بھی ایک اہم بات کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان سے سوال کیا گیا کہ نگران سیٹ اپ میں وزیر اعظم کی سیٹ بھی خالی ہے تو وہ کیا کہیں گے۔
محمد رضوان نے پاکستانی فینز کی تصویر شیئر کرکے بڑا پیغام جاری کردیا
بوم بوم آفریدی نے نہایت سختی سے جواب دیا ہے کہ نہیں ،نہیں،میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔میں صرف ایک چیز پر بات کرتا ہوں کہ کوئی بھی حکومت بنے،اسے پورے 5 سال دینے چاہئیں،اسی پرفارمنس کی بنیاد پر اگلے الیکشن پر جانا چاہئے۔قانون طاقتور اور کمزور کے لئے ایک ہی ہونا چاہئے۔اپنی مرضی سے قانون بنانا،توڑنا ،اس کی سمجھ نہیں ہے۔
ہم پاکستان دنیا بھر میں قانون کی فراہمی میں 130 ویں نمبر پر ہے،ہمارا جوڈیشری نظام دنیا میں کہاں کھڑا ہے۔130 ویں نمبر پر ہونے کا سوچنا چاہیئے۔دنیا نے مسلمانوں والا انصاف اپنالیا،ہم کہاں کھڑے ہیں۔ہمارا انصاف کا لیول کدھر کھڑا ہے،ہمیں سوچنا چاہئے۔
شاہد خان آفریدی پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات میں یہ بات کررہے تھے،اس سے قبل وہ عمران خان کی سپورٹ بھی کرچکے ہیں،اس بات چیت میں بھی وہ عمران خان حکومت کی سپورٹ کرتے نظر آرہے ہیں،اسی وجہ سے 5 سال مکمل ہونے کی بات کررہے ہیں،ساتھ میں قانون و انصاف کی بات بھی شاید اس لئے کی ہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،اس کا فیصلہ آنے والا ہے۔