| | | | | | | |

محمد رضوان نے پاکستانی فینز کی تصویر شیئر کرکے بڑا پیغام جاری کردیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

محمد رضوان نے پاکستانی فینز کی تصویر شیئر کرکے بڑا پیغام جاری کردیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کا پاکستان آنے پر مشکور ہوں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی فینز اور عوام کی تصویر  شیئر کی ہے جو اسٹیڈیمز میں آکر میچز دیکھنے آئے تھے،رضوان نے لکھا ہےکہ کمال یہ ہوئی کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عوام جوق در جوق میدانوں میں آئی،اس نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا ہے،یہ حالیہ سیریز کا بہت بڑا شاٹ تھا جو عوام نے کھیلا۔

پاکستانی دورہ ختم،آسٹریلین جیت کی بجائے کس بات پر خوش

رضوان نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر کہا ہے کہ یہ عوام اب مزید ٹیموں کو اسی طرح ویلکم کہنے  کے لئے بے تاب ہیں۔غیر ملکی ٹیمیں یہ جان لیں۔

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان گزشتہ روز ہی ختم ہوا۔تاریخی دورے میں تینوں فارمیٹ کی سیریز کھیلی گئی ہیں۔آسٹریلیا ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز جیتے۔پاکستان کے حصے میں ایک روزہ سیریز آئی تھی۔

اس سال ویسٹ انڈیز،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آنے والی ہیں۔کیویز اور انگلش ٹیمیں تو 2،2 بار پاکستان آئیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *