کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز کا ماہ شروع ہوگیا ہے۔دورہ نیدرلینڈ کے لئے اسکواڈز فائنل کیا جارہا ہے۔کپتان اور کوچز میں مشاوت قریب مکمل ہے۔رپورٹ کے مطابق لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی غرض سے شامل نہیں کیا جائے گا۔حسن علی اسکواڈ کا حصہ ہونگے،ان کے لئے کپتان بابر اعظم خاصے سنجیدہ ہیں۔شاہین آفریدی کی جگہ نسیم شاہ ہالینڈ کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل ہوں گے،اسکا قریب فیصلہ ہوگیا ہے۔
پاکستان کی سلیکشن کمیٹی زیادہ رسک لینے کے موڈ میں نہیں ہے،شاید اس کی ایک وجہ کسی اپ اپ سیٹ کا خوف نہ ہو۔ویسے بھی گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کو آئرلینڈ میں 3 ون دے میچز جیتتے پسینہ آگیا تھا۔گزشتہ رات سکاٹ لینڈ نے کیویز کے خلاف 306 رنزکا پہاڑ کھڑا کیاتھا،یہ الگ بات ہے کہ کیویز نے اسے حاصل کرلیا ہے۔
ایشیا کپ تاریخ،بھارت 7 بار چئمپئن،سری لنکا کا دوسرا نمبر
پاکستان کی ٹیم میں 3 سے 4 نئے کھلاڑی شامل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔وکٹ کیپنگ کے معاملہ میں بھی مشاورت جاری ہے۔ایک خبر کے مطابق مڈل آرڈر میں شان مسعود کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسکواڈز کا اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے۔اس کے ساتھ ہی پی سی بی کو ایشیا کپ ٹی 20 ایونٹ کے لئے بھی ٹیم کا اعلان کرنا ہے۔اس کی آخری تاریخ 8 اگست ہے۔
ایشیا کپ،اسکواڈز رونمائی کی ڈیڈ لائن جاری
پاکستان کرکٹ ٹیم نیدر لینڈ میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلے گی جو آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔
اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے بعد 12 اگست کو نیدر لینڈ روانہ ہوگا،جہاں 18 اگست،20 اور 21ا گست کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔