کراچی، 11 اگست 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز
کراچی میں جاری نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل ہوگیا۔
حنیف محمد ایچ پی سی گراؤنڈ میں 92 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے خیبرپختونخوا انڈر 19 بلیوز 83 اوورز میں چھ وکٹ پر 308 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ حسیب خان نے 174 گیندوں پر ناقابل شکست 105 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔
جواب میں ، ناردرن انڈر 19 بلیوز نے 24.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنالیے ہیں۔
ٹی ایم سی گراؤنڈ میں بلوچستان انڈر 19 بلیوز سندھ انڈر 19 بلیوز کے خلاف 173 رنز پر آؤٹ ہوگی۔ سندھ انڈر 19 بلیوز کے ضیاء اللہ نے پانچ وکٹیں جبکہ افنان خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل، بلوچستان انڈر 19 بلیوز نے اپنی پہلی اننگز 97 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔
دن کے اختتام پر سندھ انڈر 19 بلیوز نے 23 اوورز میں ایک وکٹ پر 96 رنز بنالیے ہیں۔
اُدھر کے سی سی اے گراؤنڈ میں، سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز 78 اوورز میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ شرجیل حسن نے سب سے زیادہ 171 گیندوں پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 60 رنز بنائے۔ محمد دانش نے 90 گیندوں پر 53 رنز بنائے جس میں سات چوکے شامل تھے۔
سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز کی جانب سے دائیں ہاتھ کے آف اسپنر ارحم نواب نے 72 کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
دن کے اختتام پر سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز نے 16 اوورز میں دو وکٹ پر 38 رنز بنالیے ہیں۔
پول بی کے میچ میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں، سندھ انڈر 19 وائٹس نے 61.1 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 267 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔
چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے غلام اشرف سنچری بنانے سے محروم رہے اور 99 رنز بنا کر جہانگیر خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز کی اننگز میں 11 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ بلوچستان انڈر 19 وائٹس کی جانب سے محسن علی نے 102 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بلوچستان انڈر 19 وائٹس 42.3 اوورز میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آف اسپنر حسیب الرحمان نے 18 اوورز میں 43 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ فالو آن کے لیے کہے جانے کے بعد، دن کے اختتام پر بلوچستان انڈر 19 وائٹس نے چھ اوورز میں ایک وکٹ پر 27 رنز بنائے تھے۔ دوسری اننگز میں واحد وکٹ بھی حسیب الرحمان کے حصے میں آئی جنہوں نے میچ میں اب تک آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں سنٹرل پنجاب انڈر 19 وائٹس نے اپنی پہلی اننگز سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس کے خلاف 83 اوورز میں چھ وکٹ پر 281 رنز بنائے۔ عثمان ندیم نے 233 گیندوں پر سب سے زیادہ 114 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ محمد ابتسام الرحمان اور علی دلشاد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس کی جانب سے محمد اسماعیل نے 54 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں، سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس نے دن کے اختتام پر 15.1 اوورز میں ایک وکٹ پر 36 رنز بنالیے ہیں ۔
گروپ کے تیسرے میچ میں ناردرن انڈر 19 وائٹس نے خیبر پختونخوا انڈر 19 وائٹس کے خلاف 79 اوورز میں 8 وکٹوں پر 167 رنز بنالیے ہیں۔
خیبرپختونخوا انڈر 19 وائٹس کے لیے ایاز خان نے 18 اوورز میں 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔