لاہور: 14 اکتوبر 2021ء،پی سی بی پریس ریلیز
نیشنل ٹی 20 کپ میں گڑبڑ،ایک کهلاڑی سنگین الزام پر معطل.پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذیشان ملک کو پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا ہے ،وہ پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
آرٹیکل 4.7.1: (a) اگر پی سی بی اس اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی شریک پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یا (b) پی سی بی سمجھتا ہے کہ شرکاء سے متعلقہ دیگرحالات غیر معمولی ہیں ، تو یہ اس کا صوابدیدی اختیار ہو گا ، یا جہاں پی سی بی یہ سمجھتا ہے کہ کھیل کی سالمیت کو دوسری صورت میں سنجیدگی سے نقصان پہنچایا جا سکتا ہے ۔ شرکاء کو عارضی طور پر معطل کرنے کا کوئی بھی فیصلہ شرکاء کو تحریری طور پر بھیجا جائے گا ، جس کی ایک کاپی اسی وقت آئی سی سی اور نیشنل فیڈریشن کو بھی بھیجی جائے گی۔
چونکہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، لہٰذا پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا۔
پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ یہاں دستیاب ہے:
https://www.pcb.com.pk/downloads/PCB%20Anti-Corruption%20Code%20for%20Participants%20-%20updated%20w.e.f%2027.02.21.pdf