کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کی بساط 3 دن میں لپیٹ دی،حساب چکتا،ٹیسٹ سیریز ڈرا۔کیویز نے ٹائیگرز کو مسلسل دوسرے اور میچ کے تیسرے روز دوسری بار گراکر کرائسٹ چرچ ٹیسٹ جیت لیا ہے،2میچزکی سیریز بھی 1-1 سے برابری پر ختم کردی ہے۔یہ نیوزی لینڈ کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 کی دوسری سیریز کے 4 میچزمیں پہلی کامیابی بھی ہے۔
رمیز راجہ سالانہ 4 ملکی ٹی 20کپ کا منصوبہ لےآئے،بھارت بھی شامل،اہم پوائنٹس
منگل کو کھیل کے تیسرے روز اس نے بنگلہ دیش کو فالوآن کرواکر دوسری اننگ شروع کرنے کو کہا،گزشتہ روز آخری لمحات میں بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگ میں صرف126 پر آئوٹ ہوگئی تھی،آج دوسری باری میں آغاز قدرے پراعتماد تھا۔27 پر پہلی وکٹ ضرور گری لیکن 71 تک ایک ہی آئوٹ تھا،اس کے بعد 128 تک جاتے جاتے آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔چھٹی وکٹ پر لٹن داس اور نور الحسن نے 101 رنزکی شراکت قائم کرکے کچھ امیدیں روشن کیں لیکن مچل سینٹنر نے نور کو 36 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ کرکے بڑا بریک تھرولے لیا۔سنچری بنانے والے لٹن داس بھی 102 کرکے آئوٹ ہوگئے۔پوری اننگ 278 پر تمام ہوئی۔آخری 3 وکٹیں 9 رنزکے اندر گریں۔یوں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ اننگ اور 117 اسکور کی بڑی جیت کے ساتھ لیا۔کیویز نے پہلی اننگ میں 6 وکٹ پر 521 کے ساتھ اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔
کیوی کھلاڑی راس ٹیلر اس میچ کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ گئے،یہ ان کا 112 واں میچ بھی تھا،نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگ میں کیل جیمسین نے 82 رنز دے کر 4 اور نیل ویگنار نے 77 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ڈبل سنچری بنانے والے ٹام لیتھم میچ اور ڈیون کونوے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔بنگلہ دیش کا سیریز ڈرا کھیل جانا بھی بڑا کارنامہ ہے۔