برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ نے کامن ویلتھ گیمز کرکٹ کا برونز میڈل جیت لیا ہے۔24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں میزبان انگلش خواتین ٹیم کو دوسرا بڑا دھچکا لگا۔اس سے قبل اسے سیمی فائنل میں بھارت سے اپ سیٹ شکست ہوگئی تھی۔
اتوار کو ایج باسٹن میں انگلش بیٹنگ لائن ناکام ہوئی اور 9 وکٹ پر صرف 110 رنزہی بناسکی،کپتان سیویر 27 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر بنیں۔
جواب میں کیوی ٹیم نے ہدف صرف 12 ویں اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس طرح اس نے خواتین کے پہلے کامن ویلتھ گیمز کرکٹ کا کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
کامن ویلتھ گیمز کرکٹ ،انگلینڈ کے لئے کونسی کا تمغہ بھی مشکل
ایونٹ کا فائنل آج شام بھارت اور آسٹریلیا کا ہوگا،اس طرح ایک ٹیم گولڈ میڈل جیتے گی اور دوسری ٹیم کو سلور میڈل ملے گا۔پاکستانی ٹیم ایونٹ کی ناکام ترین ٹیم بنی جو گروپ میچز میں بارباڈوس،آسٹریلیا اور بھارت سے ہارگئی تھی۔اتفاق یہ ہے کہ گروپ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ہرایا تھا،اس لئے فائنل میں بھی وہ فیورٹ ہیں۔