آک لینڈ،میلبورن:کرک اگین رپورٹ
File Photo
پاکستان کا سفر کرنے سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور مشکل کا سامنا،نیوزی لینڈ کی ہوم سیریز مشکوک ہوگئی ہے،کیوی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا خطرات سے دوچار ہوگیا ہے،اب اس کے لئے 3 ممکنہ آپشنز پر کام جاری ہے،اس سے پاکستان سیریز پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں۔
اس کے لئے پہلے تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا میں 24 جنوری کو جانا ہے،جہاں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے مقابلے30 جنوری،2 اور 5 فروری کو شیڈول ہیں۔ساتھ میں اکلوتا ٹی 20 میچ 8 فروری کو کھیلا جانا ہے۔
دورہ پاکستان،آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا اہم ترین بیان،پی سی بی پر بھی بولے
کووڈ کی نئی قسم اومیکرون کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے فروری کے آخر تک نئی باڈر پالیسی رکھی ہے،جس کے مطابق آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ آنے والوں کے لئے پہلے سے قرنطینہ بکنگ،اس میں مقررہ 14 روز گزارنے ضروری ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے اس پر ابھی کوئی بکنگ نہیں کروائی ہے،اس کے بعد اب ممکنہ 3 آپشنز پر کام ہوسکے گا۔
پہلی آپشن یہ ہے کہ سیریز ختم کی جائے،اسے اگفلے کسی وقت تک کے لئے موخر کیا جائے۔دوسری آپشن یہ ہے کہ میچز کو چند روز کی تاخیر کے ساتھ دوبارہ ری شیڈول کیا جائے۔تیسری آپشن یہ ہے کہ نیوزی لینڈ اپنی بی درجہ کی ٹیم آسٹریلیا بھیجے،اس کے لئے پہلے قرنطینہ بکنگ اپنے ملک میں واپسی کی صورت میں کروائے،اس میں وہ پلیئرز شامل نہیں ہوسکیں گے جنہوں نے فروری کے وسط میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔
آخری صورت آسٹریلیا کے لئے کسی بھی طرح اچھی نہیں ہوگی،اس لئے کہ سپر اسٹارز کے بغیر کیوی ٹیم کے خلاف اس کے میچز کمائی کے اعتبار سے بے مزہ ہوجائیں گے،پہلی 2 صورتوں پر عمل ہوا تو میچز تاخیر کا شکار ہونگے،اس سے آسٹریلیا کے فروری کے آخر میں دورہ پاکستان پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔پلیئرز کی تقسیم اور 2 اسکواڈز کی سلیکشن دونوں جانب کی حریف سائیڈز کے لئے بے مزا ہونگی۔