لاہور،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ سالگرہ کا اعلان، سرفراز احمد اچانک لاہور ٹیسٹ اسکواڈ سے نکال دیئے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جہاں کل ایک اہم اعلان کیا ہے۔ورلڈ کپ 1992 کی 30 ویں سالگرہ کے لئے جشن منانے کا اعلان کیا ہے،وہاں ایک غلط تاثر بھی ساتھ دیا ہے۔
تاریخی جیت سے 278 رنز کی دوری،پاکستان کا بڑا اعلان
پی سی بی سابق کپتان سرفراز احمد کو فوری طور پر پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے نکال دیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کپ میچز کے لئے سندھ ٹیم کو جوائن کریں اور کل سے وہاں دکھائی دیں۔
آسٹریلیا کے خلاف پوری ٹیسٹ سیریز میں کیمپ اور اسکواڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم کا حصہ رہنے والے سابق وکٹ کیپر بیٹر کو مزید ایک دن برداشت نہیں کیا گیا۔
کل کھیل کا آخری دن ہے .انتہائی کڑا اور اعصاب شکن مقابلہ ہوسکتا۔دونوں ٹیمیں جیتنے کی کوشش کریں گی۔
ایسے میں تجربہ کار کپتان کی موجودگی سب کو فائدہ دیتی۔پاکستان اگر جیت گیا تو سرفراز اس یادگار جشن کا حصہ بنتے ۔پی سی بی نے ایک دن کے لئے بھی برداشت نہ کیا،نیا حکم جاری ہوگیا۔
دوسرا پی سی بی نے کل 25 مارچ کی مناسبت سے پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے کی 30 ویں سالگرہ منانے کا اہتمام کیا ہے۔ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان اور آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم کا سفر کرے گی۔ایسے میں چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان کا بھی وہاں ہونا بنتا تھا۔