| | | | |

تاریخی جیت سے 278 رنز کی دوری،پاکستان کا بڑا اعلان

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کے مشکل چیلنج کو قبول کرلیا ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ایک روز کاوقفہ ہے۔ہدف بڑا ہے لیکن آخری روز 278 رنز ہیں۔10 وکٹ باقی ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 351 کا ہدف بڑا سمجھا جاتا ہے۔جب ایک روز کا وقفہ آجائے تو سوچنے میں آسان ہو جائے گا۔

عام طور پر ایسا کم ہوتا ہے کہ اتنا بڑا ہدف سوچا بھی جائے۔خاص کر ایسے حالات کہ جب پہلی اننگ میں ٹیم کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گریں تو پھر سوچنا مشکل ہوتا ہے۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے اعلان کردیا ہے کہ پاکستان ڈرا کی جانب نہیں،جیتنے کی کوشش کرے گا۔
اب اس کا فایدہ یہ ہوگا کہ ٹیسٹ جیتا جائے یا ہارا جائے گا۔ڈراکے امکانات کم ہونگے۔

پاکستان کو جیت کے لئے 351 اسکور کا ہدف ملا ہے۔بنا کسی نقصان کے 73 اسکور بنائے ہیں۔

یوسف کے اعلان سے ایک فائدہ ہوگا کہ آسٹریلیا دبائو میں آسکتا ہے۔دفاعی فیلڈنگ کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *