دبئی،کرک اگین رپورٹ
اسے کہتے ہیں کہ سر منڈتے ہی اولوں کی بارش،انگلینڈ کرکٹ کا حال یہی ہوا ہے۔ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست بڑا صدمہ تھی،اوپر سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سلو اوور ریٹ پر پوائنٹس کی کٹوتی دوسرا زخم تھی۔ابھی اسے بھولا نہیں گیا تھا کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ شروع ہوا۔پہلے 2 روز میں اتنی مار پڑی کہ میچ کا نتیجہ ابھی سے واضح ہے۔ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑی اس پریشانی میں غرق تھے کہ ایک اور پہاڑ سر پر پڑا ہے۔
شکست کے ساتھ انگلینڈ پر نئی مصیبت،میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ،5 پوائنٹس کی کتوتی
آئی سی سی نے جمعہ کی شام اعلان کیا ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر 5 پوائنٹس کی کٹوتی کا اعلان غلط تھا،وہ 5 نہیں 8 پوائنٹس ہونے چاہئے تھے،اس وقت تیکنیکی غلطی سے 5 کاٹے گے،انگلینڈ ٹیم اصل میں 8 پوائنٹس کٹوتی کی حقدار بنائی گئی ہے،اس لئے کہ اس میچ میں اس نے 8 اورز سلو وقت کا ضیاع کیا تھا۔
قانون کے مطابق فی اوور سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ اور ایک پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔اب چونکہ 8 اوورز کا وقت ضیاع ہے،اس لئے میچ فیس 100 فیصد ہی کٹی رہے گی،وہ اس لئے نہیں بڑھائی جاسکتی کہ اس سے آگے میچ فیس نہیں ہے لیکن فی پوائنٹ فی اوور کے حساب سے کٹیں گے۔نتیجہ میں 5 کی بجائے 8 پوائنٹس کاٹ لئے گئے ہیں۔
تازہ ترین ٹیبل کے مطابق انگلینڈ کے 5 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہیں،پوائنٹس کی شرح صرف 10 فیصد ہے اور 8 ٹیموں میں 7 ویں پوزیشن ہے۔مجموعی طور پر اس کے 10 پوائنٹس کٹ چکے ہیں۔