| | | | | |

ورلڈ کپ کوالیفائر کا بڑا اپ سیٹ تھائی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرادیا

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

File Photo

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں نیا،بڑا اپ سیٹ،تھائی لینڈ نے ٹیسٹ درجہ رکھنے والے ملک بنگلہ دیش کو شکست دے دی،اگلے سال نیوزی لینڈ میں شیڈول خواتین ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائر میچز جاری ہیں۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں  بنگلہ دیش نے 8 وکٹ پر 176 اسکور کئے۔جواب میں تھائی لینڈ ٹیم نے39 اوورز اور 2 بالز پر 2 وکٹ کھوکر132 اسکر کرلئے تھے کہ بارش آگئی۔بعد میں ڈک ورتھ لوئس کا سہارا لینا پڑا۔

سری لنکا پهر کامیاب،ویسٹ انڈیز 30 سال بعد بهی ناکام

ڈی ایل ایس کے مطابق اتنے اوورز میں تھائی ٹیم کو جیت کے لئے 117 اسکور کرنے تھے جب کہ وہ 132 اسکور کرچکی تھیں،چنانچہ تھائی ٹیم 16 رنزسے فاتح قرار پائی۔

دوسرے میچ میں زمبابوے ٹیم بھی امریکا کی نو آموز ٹیم سے ہارتے ہارتے بال بچی اور بمشکل ایک وکٹ کی جیت اپنے نام کی۔132 کے ہدف کے حصول کے لئے اسے ناکوں چنے چبانے پڑے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *