کولمبو،کراچی۔لاہور:کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کھلاڑیوں نے کولمبو میں عید کی نماز کے بعد قومی ڈیوٹی سرانجام دی،نیٹ پریکٹس کے بعد کھلاڑیوں نے ہوٹل میں آکر اپنی چھوٹی موٹی محفلیں سجائیں،جہاں چائے،کھانا وغیرہ تھا،ساتھ میں لطیفوں کی دنیا تھی۔
ادھر سابق کپتان وسیم اکرم نے کھلاڑیوں سمیت پوری قوم کو ایک نصیحت کردی ہے،پہلے تو عید کی مبارکباد دی،پھر کہا ہے کہ ہاتھ ہلکا رکھنا،سارا گوشت نہیں کھانا،ایسا نہ ہو کہ 36 کلو گوشت کھاکر کہو کہ پیٹ خراب ہوگیا ہے،باقی کا گوشت 2 روز بعد کھالینا۔
شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف نے بھی عید کے میسجز دیئے،ساتھ میں کپتان بابر اعظم بھی پیچھے نہ رہے،ایسا لگا کہ جیسے ہوٹل میں کھلاڑیوں کے درمیان بہترین کپڑے پہننےکا مقابلہ جاری ہے۔
ریویوز پر آسٹریلین مذاق بن گئے،بعد میں بار بار پچھتاوے،ڈرامائی دن
انگلینڈ میں موجود پاکستانی پیسر محمد عامر نے بھی فیملی کے ساتھ عید منائی اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کائنات امتیاز نے بھی ویمن ٹیم کی جانب سے عید مبارک کہا،ساتھ میں اپنی قومی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ دلچسپ تصاویر بنوائیں۔