پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بی او جی اب آج اس معاملے پر غور کرے گی۔
وسیم خان کے استعفیٰ کی اطلاعات بدھ صبح سے ہی سامنےآگئی تھیں۔اس کے فوری بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس کی تصدیق کرنی پڑی ہے۔سوال یہ ہے کہ آگے کیا ہونے جارہاہے۔اہنم بات یہ بھی ہے کہ وسیم خان نے اپنی مدت مکمل ہونے سے 4 ماہ قبل ہی کیوں استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ چیف ایگزیکتو پی سی بی کا عہدہ احسان مانی چیئرمین پی سی بی نے 2019 میں تخلیق کیا تھا اور اپنے بے پناہ اختیارات چیف ایگزیکٹو کو دیئے تھے۔احسان مانی کی رخصتی کے بعد رمیز راجہ آئے،بطورچیئرمین انہوں نے یہ اختیارات واپس اپنےپاس رکھنے کی بات کی تھی،اس سے صاف لگتا تھا کہ وسیم خان کو یہ عہدہ چھوڑنا ہوگا۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ڈائریکٹر کا ایک نیا عہدہ رکھنا چاہتا ہے اور اس کے لئے وسیم خان کو ذمہ داری دیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔یہ الگ بات ہے کہ وسیم خان اسے قبول کریں گے یا نہیں۔اسے ابھی دیکھنا ہوگا۔وسیم خان کو پاکستان کی انٹر نیشنل کرکٹ کے لئے بڑی ذمہ داری دیئے جانے کی بھی افواہ ہے۔
وسیم خان کے حوالہ سے پی سی بی بورڈ آف گورنس فیصلہ کرے گا۔