لاہور،کرک اگین رپورٹ
وفاق لاہور کے سامنے بے بس،عددی نمبرز غالب ،لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو ہراکر پی ایس ایل فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔وفاق زیادہ عددی نمبرز والے لاہورکے سامنے بے بس،قلندرزفائنل میں، فائنل میں داخل ہوگئے۔پی ایس ایل 7 کا فائنل اب اتوار کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ گھر واپس ہوگئے۔
پی ایس ایل 7 کا یہ دوسرا ایلمنٹر میچ بڑا ڈرامائی رہا۔لاہور نے 168 اسکور جس طرح کھینچ تان کربنائے،وہ بھی ایک نظارہ تھے،آغاز میں 2 کھلاڑی فخرزمان سمیت گئے ،مشکل ہوئی،فائٹنگ اسکور بنا۔اسلام آباد نے 169 رنزکے ہدف کے تعاقب میں کئی رنگ بدلے۔وکٹیں گریں،اسکور بنے،پھر وکٹیں گریں،پھر قلندرز نے کیچز ڈراپ کئے۔پھر 17 ویں اوور میں شاہین نے 7 ویں وکٹ لے کر واپسی کی۔خوشی چند سیکنڈز کی بنی کہ نوبال ہوگئی۔نتیجہ میں فری ہٹ پر پھر کیچ ہوگیا۔آخری اوور میں 8 رنز مشکل بھی تھے،آسان بھی۔میچ ڈراموں کے بعد ڈرامہ میں بدل گیا۔پہلی2 بالز پر 2 سنگلز نہیں لئے گئے
اس طرح ایک بال پر 2 بار آئوٹ کرکے بھی قلندرز بھی بدقسمت رہے۔پال سٹرلنگ 13،ول جیکس صفر،شاداب خان 14،لیام ڈاسن 12 کرگئے۔اعظم خان نے 40 کرکے ایلکس ہیلز کا ساتھ دیا ،تھوڑی دیر میں ہیلز بھی38 بناکر چلتے بنے۔
اس دوران شاہین کی نو بال پر جو ڈرامہ ہوا۔اس کا ذکر ہوچکا۔پھر 3 اوورز میں 22 اسکور کچھ مشکل نہ تھے کہ 18 ویں اوور مین 7 ویں کامیابی لے کر قلندرز نے سنسنی پھیلادی۔آخری اوور میں 2 سنگل جائع ہونے کے بعد ایک رن آئوٹ اور دوسرا کیچ دے گیا،ٹیم2 بالیں قبل 162 پر آئوٹ ہوگئی۔قلندرز 6 رنز سے جیت گئے۔
پی ایس ایل 7،لاہور قلندرز کی جنگ میں حارث رئوف کو کیا ہوا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنزسے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ آخری اوور میں 27 رنز اسکور کرنے والے ڈیوڈ ویزے نے اسلام آباد کی اننگزکے آخری اوور میں 8 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
فاتح ٹیم 27 فروری کو ایونٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ابتدائی چار بیٹرزشاہین شاہ آفریدی اور زمان خان کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر آئے اور محض 46 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ پال اسٹرلنگ 13، ول جیکس صفر، شاداب خان 14 اور لیام ڈاسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
تاہم اعظم خان نے ایلکس ہیلز کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتےہوئے 79 رنز کی شراکت قائم کرکے اسلام آبادیونائیٹڈ کی دم توڑتی امیدوں کو روشنی بخشی۔ اعظم خان 28 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایلکس ہیلز 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 2 چوکے شامل تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے آخری 6 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے۔پہلی دو گیندوں پر کوئی رن نہ بنانے والے محمد وسیم جونیئر تیسری گیند پر ڈبل لینے کی کوشش کے دوران رن آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹے تو میچ دلچسپ ہوگیا۔نئے آنے والے بیٹر وقاص مقصود بھی پہلی ہی گیندپرمڈ وکٹ باؤنڈری پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ دے بیٹھے۔
حارث رؤف، زمان خان اور شاہین آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ ویزے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے ان فارم بیٹر فخر زمان ایک کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ دوسرے اوپنر فل سالٹ بھی دو اسکور بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ایسے میں نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق نے لاہور قلندرز کی کمان سنبھالی اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔انہوں نے کامران غلام کے ہمراہ 73 رنز کی شراکت قائم کی۔ کامران غلام 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مڈل آرڈر بیٹر محمد حفیظ نے 28 اور سمت پٹیل نے بھی 21 رنزبناکر بیٹنگ لائن کو سہارا دیاتاہم ڈیوڈ ویزے نے اننگز کے آخری اوور میں وقاص مقصود کو ایک چوکا اور 3 چھکے لگا کر ٹیم کا مجموعہ 168 تک پہنچایا۔ وہ 8 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
لیام ڈاسن اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔