دبئی،برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی نے وسیم اکرم کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ایک نیا دعویٰ کیاہے۔برمنگھم میں ہونے والی حالیہ آئی سی سی میٹنگ پر اب لب کشائی ہوئی ہے۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف الارڈک نے کہا ہے کہ ہم ایک روزہ کرکٹ کو ختم یا نظر انداز نہیں کررہے ہیں۔اگلے ایف ٹی پی میں آپ پہلے کی طرح اس کی تعداد اور دلچسپی دیکھیں گے۔
یہ بات اس لئے بھی اہم بن گئی ہے کہ ایک جانب آئی سی سی نے ورلڈکپ سپرلیگ ختم کرکے ایک روزہ سیریز کو باہمی ممالک تک واپس مختص کیا تھا۔دوسرا گزشتہ دنوں انگلینڈ کے 31 سالپ ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ،اس پر پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا تھا کہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کاورق پھاڑدے،اسے ہمیشہ کے لئے ختم کرے۔ان باتوں اور واقعات اور آئی سی سی اقدامات سے شبہ ہونے لگا تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
حیرت ناک،ناقابل یقین،وسیم اکرم کا ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کا مطالبہ
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نےا س کے برعکس سخت رد عمل دیا،کہتے ہیں کہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کو ختم کرنے یا نظر انداز کرنے نہیں جارہی ہے،آپ اگلے چند روز میں ایف ٹی پی کے اگلے سائیکل میں بہت کچھ دیکھیں گے۔بین سٹوکس ورلڈ کپ 2019 کے ہیرو تھے،اگلے ورلڈکپ سے صرف 16 ماہ قبل ریٹائرمنٹ ان کا مسئلہ ہے،ای سی بی اسے خود ہینڈل کرتا،وہ نہیں کرسکے۔