لندن،کرک اگین رپورٹ
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایشیا کپ کے لئے اسکواڈ میں واپسی ہوگئی ہے لیکن وہ مسلسل آئوٹ آف فارم ہیں۔رواں سال مکمل ناکامی کے بعد انہیں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دوروں سے آرام دیا گیا ہے ۔
ایشیا کپ ٹی 20 کے بعد ورلڈ ٹی 20 کپ آسٹریلیا میں ہے۔ویرات کوہلی اگر پہلے ایونٹ میں ناکام رہے تو اگلا میگا ایونٹ ان کے لئے ڈو آر ڈائی بن جائےگا۔اس میں فارم بحال کرلی تو ایک قسم کا دوسرا ڈیبیو ہوگا،اس میں بھی ناکام گئے تو پھر محدود اوورز کرکٹ میں ان کا کیریئر دائو پر ہوگا۔
ایشیا کپ 2022،بھارتی اسکواڈ کا اعلان،کوہلی کا فیصلہ ساتھ
ایسے میں کوہلی علی الاعلان ریٹائر ہوسکتے ہیں یا پھر کنارہ کشی اختیار کرکے ڈومیسٹک لیگز اور ٹیسٹ فارمیٹ پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔
کوہلی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اپنی فارم کے حوالہ سے کچھ فیصلے کر چکے ہیں ،عین اختتامی لمحات میں وہ سرپرائز دیں گے۔