ایشیا کپ 2022،بھارتی اسکواڈ کا اعلان،کوہلی کا فیصلہ ساتھ
| | | | | |

ایشیا کپ 2022،بھارتی اسکواڈ کا اعلان،کوہلی کا فیصلہ ساتھ

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2022 کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔دورہ ویسٹ انڈیز میں شاندار پرفارم کرنے والے پلیئرز سلیکٹرز کے لئے کڑا سوال بن گئے تھے لیکن معاملہ ایک ہی تھا۔

بھارت کو بڑا جھٹکا،جسپریت بمراہ ایشیا کپ کی بڑی نیوز بن گئے

ایونٹ کے لئے 15 پلیئرز منتخب کئے جا سکتے تھے،ان میں سے 12 پلیئرز پہلے سے ہی طے تھے۔3 کا قرعہ فال نکالنا تھا ۔ٹیم امریکا میں ہے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ویڈیو لنک پر ممبئی میں سلیکٹرز سے مشاورت کی ہے۔

ایشیا کپ 2022،بنگلہ دیش کا ٹیم کے اعلان سے انکار

دورہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے سے آرام کے نام پر باہر کئے گئے سابق کپتان ویرات کوہلی کی واپسی ہوئی ہے ۔ان فٹ پلیئر کے ایل راہول بھی اپنی جگہ واپس آگئے ہیں۔ارشدیپ سنگھ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ہونگے۔ویرات کوہلی،کے ایل راہول،سوریا کمار یادھیو، ،دیپک ہودا،رشی پنت،دینش کارتھک،ہردک پانڈیا،رویندرا جدیجا،آر ایشون،روی بیشونی،اویش خان،بھونشور کمار،ارشدیپ سنگھ،یزوندر چاہل، شامل ہیں۔

سری یاس ایئر،دیپک چاہر اوراکسر پٹیل سٹینڈ بائیز میں ہونگے۔

ایشیا کپ،نیدر لینڈ دورے کے لئے پاکستان کے 2 اسکواڈز کا اعلان

پاکستان اس ایونٹ کے لئے اپنے اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے۔ایشیا کپ 2022اس ماہ کی 27 تاریخ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔6 ملکی کپ میں پاکستان اور بھارت 28 اگست کو ٹکرائیں گے ۔فائنل 11ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

یہ بھی دلچسپی رکھتا ہے

ایشیا کپ شیڈول آگیا،پاک بھارت مقابلہ کی تاریخ بھی سیٹ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *